پنجابی گرامر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پنجابی ایک انڈو۔آرین زبان ہے جو پنجاب (پاکستان اور انڈیا) کے علاقے میں بولی جاتی ہے۔ یہ زبان اردو کے مشابہ ہے اور پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ پنجابی کے مختلف لہجے ہیں مگر اس کی گرامر تقریباً ویسی ہی رہتی ہے۔

لفظی ترتیب[ترمیم]

پنجابی زبان بنیادی طور پر ”فاعل۔مفعول۔فعل“ کی لفظی ترتیب پر مشتمل ہے۔ اس میں اردو کی طرح حروف کا استعمال کیا جاتا ہے جو اسم کے بعد آتے ہیں۔

لکھنے کا طریقہ[ترمیم]

پنجابی کو لکھنے کے لیے پنجابی لوگ گرمکھی اور شاہ مکھی حروف کا استعمال کرتے ہیں۔ شاہ مکھی حروف اردو سے ملتے ہیں اس لیے اس مضمون میں شاہ مکھی حروف کا ہی استعمال کیا جائے گا۔

اسم[ترمیم]

پنجابی زبان میں دو جنس ، دو تعدد اور پانچ حالتیں ( حالت فاعلی، حالت غیر فاعلی ، حالت منادیٰ ، حالت حالت جر اور حالت ظرفی ہے۔ آخری دو حالتوں کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے، حالت جر صرف واحد کے لیے ہوتی ہے۔ عام طور پر حالت غیر فاعلی ، حالت جر اور حالت ظرفی کا استعمال ظرفی جملوں میں ہوتا ہے۔ پنجابی میں اسم کو مزید گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جو اضافی أسما اور غیر اضافی اسما ہیں۔

صفات[ترمیم]

صفات کو دو گروہوں قابل تبدیل اور نا قابل تبدیل میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ قابل تبدیل صفات جنس کے مطابق تبدیل ہوتے ہیں اور ناقابل تبدیل صفات نہیں ہوئے تے اور چھوٹے ہوتے ہیں۔