پیاچنزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیاچنزا
عمومی معلومات
ملک اٹلی
علاقہ ایمیلیا رومانیا
صوبہ صوبہ پیاچنزا
رقبہ 118 مربع کلومیٹر
سطح سمندر سے بلندی 61+ میٹر
آبادی 99,150
پوسٹل کوڈ 29100
کالنگ کوڈ 0523 (39+)
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت (UTC+1)
حکومت
ناظم (سنداکو) روبرتو ریجی
زیر انتظام کمونے 48
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام
علامت


پیاچنزا (اطالوی: Piacenza) (قدیم انگریزی: Placentia) (فرانسیسی: Plaisance) شمالی اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کا ایک شہر ہے جو پیاچنزا صوبہ کا صدر مقام بھی ہے۔ شہر دریائے پوہ کے دائین کنارے پر واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

زمانہء قدیم[ترمیم]

رومیوں کے آباد ہونے سے قبل علاقہ سیلٹک (Celtic) اور لیگور (Ligurian) قبائل سے آباد تھا اور علاقہ کے اے ٹروسکن (Etruscans) قبائل بھیڑیں پالنے اور گلہ بانی کی وجہ سے مشہور تھے۔ 1877ء میں شہر کے قریب ہی ایک جگر کی شکل کا کانسی کا ٹکڑا ملا تھا جسے "پیاچنزا کا جگر" کہا جاتا ہے اور اس پر علاقہ کے مکمل نقوش اور علاقہ کے خداؤں کی علامات بنی ہوئیں ہیں۔ رویات کے مطابق پیاچنزا 31 مئی کو 218 قبل مسیح دریافت ہوا اور لاطینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں اسے پلاسنشا Placentia کہا جاتا تھا۔

پلاسنشا (Placentia) اور دوسری قریبی کالونی کریمونہ (کریمونا) کے لیے چھ ہزار لاطینی آبادکاربھیجے گئے تھے، جن میں خصوصی طور پر روم کے اعلی قسم کے گھڑ سوار (Equestrian) شامل کیے گئے تھے۔ اسی سال ہانیبال (ہنی بال) نے جنگ تریبیہ (Battle of Trebbia) میں کامیابی حاصل کی، تاہم شہر نے فنیقی ( Phoenician) طاقتوں کے خلاف مزاہمت کی۔ بعد کے سالوں میں شہر کی زمین کو قابل کاشت بنایا گیا اور دریائے پو (دریائے پو) پر بندرگاہ بنائی گئي۔ شہر اناج، بریلی، باجرہ اور اون کے پیداواری مرکز کے طور پر ابھرنے لگا۔

شہر کو اٹلی کے مشہور زمانہ راہ ایمیلیا یا ویا ایمیلیا (اطالوی: Via Emilia) پر پہلا شہر ہونے کا شرف بھی حاصل ہے، جسے چھٹی صدی عیسوئی کے مشہور تاریخ دان پروکوپیوس (Procopius) نے راستہ ایمیلیا پر شہروں کی شہزادی (Urbs Aemilia Princeps) لکھا ہے۔

قرون وسطی[ترمیم]

گوتھک جنگ (Gothic Wars) زمانہ 535ء تا 552ء میں شہر کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ تھوڑے عرصہ کے لیے بازنطینی سلطنت کا صوبہ رہنے کے بعد شہر کو لومباردیوں نے فتح کیا۔ نویں صدی عیسوی میں فرانک (Frank) (فرنگیوں)کی فتح کے بعد شہر اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے لگا۔ فرانس سے روم آنے والے اہم ترین راسطے پر واقع ہونے کی وجہ سے شہر کی اہمیت بڑھ گئي، جس کے نتیجہ میں شہر کی آبادی میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ یہ دسویں صدی عیسوی کا زمانہ تھا جب طاقت زمینداروں کے ہاتھوں سے نکل کر کاروباری حلقہ میں تقسیم ہونے لگی۔

پیاچنزا کی کونسل سے ہی پہلا کروسیڈ (First صلیبی جنگیں1095ء میں بھیجا گیا تھا۔ 1126ء سے شہر ایک آزاد کمونے اور لومبارڈ لیگ (Lombard League) کا ایک اہم رکن تھا۔ اس حیثیت سے شہر نے فریدریک باربروسا (فریڈرک باربروسا) اور 1176ء میں جنگ لینیانو ( battle of Legnano ) میں بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ پیاچنزا نے اپنے قریبی دوسرے اہم کمونے مثلاً کریمونہ (کریموناپاویہ (پاویاپارما (Parma) کے ساتھ لڑائيوں میں بھی کامیابیاں حاصل کیں اور اپنی سرحدوں میں اضافہ بھی کیا۔ اسی دوران پیاچنتینی (پیاچنزا کے رہنے والے) بوبیو ( Bobbio) کے لاٹ پادری (bishop) سے جینوا کا تجارتی راستہ بھی فتح کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تیرہویں صدی عیسوی میں فریڈرک دوم کے ساتھ ہونے والی کچھ جنگوں میں ناکامی کے باوجود پیاچنزا دریائے پوہ کے لومباردی کناروں پر قابو رکھنے میں کامیاب رہا۔ 1183ء میں گرجا سینٹ آنتونینس (Saint Antoninus) میں پیس آف کونسٹانز (Peace of Konstanz) دستخط ہوا۔ زراعت اور تجارت آنے والی صدیوں میں پھیلنے پھولنے لگے اور پیاچنزا کا یورپ کے امیر شہروں میں شمار ہونے لگا۔

زمانہ جدید[ترمیم]

سولہویں صدی عیسوی کے ایک سکہ پر درج نعرہ ہے پلاسنشیہ فلورت (پلاسنشافلورے) (Placentia floret) جس کا مطلب ہے "عروج پیاچنزا"۔ شہر کی ترقی دیہی علاقہ کی پیداوارکی مرحون منت تھی۔ 1521ء تک پیاچنزہ فرانس کا حصہ رہا جو بعد میں لیو دہم (Leo X) کے تحت آیا اور اس کے بعد مختصر مدت کے لیے پاپاۓ روم کی ریاست کا حصہ بھی رہا۔ اور آخر کار 1545ء پارمہ اور پیاچرزہ کی مشترکہ ریاست (Duchy of Parma and Piacenza) میں شامل ہوا جس کی رہنمائي فارنیسے (Farnese)(فارنیزے) خاندان نے کی۔

پیاچنزا ریاست کا صدر مقام اوتاویو فارنیسے (اوتتاویوفارنیزے)(Ottavio Farnese)۔ (1547ء تا 1586ء) تک رہا، جس نے صدارت پارما منتقل کی۔ شہر کا بدترین وقت شاہ اودوآردو (duke Odoardo)۔ (1622ء تا 1646ء) کا زمانہ تھا جب 30,000 پیاچنتینیوں میں سے 6000 سے 13000 بوجہ قحط ہلاک ہو گئے اور شہر کے گردونواع اور دیہاتی علاقہ بھی فرانسیسی فوجیوں اور لٹیروں نے برباد کر دیا تھا۔

1732ء سے 1859ء تک پیاچنزا بوربون حکمران خاندان (Bourbon dynasty) کی حکمرانی میں تھا۔ 1802ء میں نپولین کی فوج نے پیاچنزہ کو فرانس میں شامل کیا۔ نوجوان پیاچنتینیوں کو روس، ہسپانیہ اور جرمنی میں لڑنے کے لیے بھیجا گیا جبکہ شہر کو لاتعداد نوادرات سے محروم کر دیا گیا، جو آج کئي فرانسیسی عجائب گھروں کی زینت ہیں۔

ماریہ لوئزہ کی ہابزبرگ (Habsburg) حکومت (1816ء تا 1847ء) شہر کے خوبصورت ترین دور کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔ انھوں نے زمینوں کو قابل کاشت بنایا، دریائے تریبیہ (Trebbia) پر کئی پل تعمیر کیے اور کئی تعلیمی اور فنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

اٹلی کے ساتھ اتحاد[ترمیم]

آسٹروی اور کروشیائی ملیشیا 1848ء تک شہر کا محاصرہ کیے رکھا، جب پیاچنتینیوں نے حق خودارارادیت استعمال کرتے ہوئے سلطنت ساردینیا میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ کل 37,585 رائے دہندگآن میں سے 37,089 نے اتحاد کے حق میں فیصلہ دیا اور پیاچنزہ کو اٹلی کا پہلا اتحادی قرار دیا گیا۔ جنگ آزادی کے لیے جنوبی اٹلی میں بھیجی گئی جیوسیپے گاربالدی (گیریبالڈی) کی فوج میں بھاری تعداد میں پیاچنتینیوں نے شمولیت اختیار کی۔

جون 1865ء میں پیاچنزا کے پہلے ریلوے پل کا افتتاع کیا گیا اور 1891ء میں پہلے چیمبر آف ورکر کی بنیاد رکھی گئي۔

دوسری عالمی جنگ میں شہر کو اتحادیوں کی شدید گولہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ دریائے پوہ پر واقع اہم ریلوے پل کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن اور تاریخی مرکز شہر بھی تباہ ہو گئے۔ 1996ء میں صدر آسکر لوئیجی سکالفارو (Oscar Luigi Scalfaro) نے پیاچنزا کو والور ان بیٹل (Valour in Battle) کے طلائی تمغا (Gold Medal) سے نوازا۔

اہم جگہیں[ترمیم]

پیاچنزا فن تعمیر کے لحاظ سے اٹلی کے مشہور ترین شہروں میں سے ہے، جہاں بہت سی تاریخی عمارات اور باغات موجود ہیں۔

عمارات[ترمیم]

  • پلازو کمونالے

پلازو کمونالے یا کمونے کا دفتر، گوتیکو (Gotico) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ 1281ء میں تعمیر کیا گیا اور شہری حکومت گاہ ہے۔

  • پلازو فارنیسے

تعمیر کا آغاز 1568ء میں اوتاوو فارنیسے اور اس کی بیوی مارگاریٹ آف آسٹریا نے کیا۔ ابتدائی منصوبہ بندی اوربینو (Urbino) کے فرانچیسکو پاچیوتو (Francesco Paciotto) نے کی اور تعمیر کا کام جیووانی برناردو دیلا والے (Giovanni Bernardo Della Valle) نے کیا۔ منصوبہ میں ترمیم 1568ء میں جاکوپو باروتسی (Jacopo Barozzi) نے کی۔

زبان[ترمیم]

پیاچنزہ اور گردونواع کے رہنے والے اطالوی زبان کا پیاچنتینی لہجہ بولتے ہیں، جو معیاری اطالوی لہجہ (فلورینتینے لہجہ) سے کافی مختلف ہے۔ گرائمر کے مختلف قوانین اور ایک ہی لفظ کو ادا کرنے کے مختلف انداز اسے معیاری اطالوی لہجہ سے مختلف کرتے ہیں۔ گرچہ پیاچنتینی لہجہ کے کئی نامور شاعر اور مصنف گذرے ہیں لیکن بیسویں صدی میں قومی اطالوی زبان کو معیار نظام تعلیم بنانے کی کوششوں سے کئی مقامی اطالوی لہجوں کی طرح پیاچنتینی لہجہ بھی انحطاط کا شکار ہے۔

نامور شخصیات[ترمیم]

جڑواں شہر[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]