کیلاکرئی جامع مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
பழைய ஜும்மா பள்ளி
کیلاکرئی جامع مسجد
کیلاکرئی کی قدیم جامع مسجد
بنیادی معلومات
متناسقات9°13′53″N 78°47′04″E / 9.2314°N 78.7844°E / 9.2314; 78.7844متناسقات: 9°13′53″N 78°47′04″E / 9.2314°N 78.7844°E / 9.2314; 78.7844
مذہبی انتساباسلام
ریاستتمل ناڈو
علاقہکیلاکرئی
ملکبھارت
تعمیراتی تفصیلات
معمارباذان بن ساسان
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیردراوڑی اسلامی طرز تعمیر
سنہ تکمیل628-630 CE

کیلاکرئی جامع مسجد (تمل: பழைய ஜும்மா பள்ளி) یا مین کڈئی مسجد (تمل: மீன் கடை பள்ளி) بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر کیلاکرئی میں واقع ایک پرانی جامع مسجد ہے جسے سنہ 628ء اور 630ء کے درمیان میں تعمیر کیا گیا تھا۔ خیال ہے کہ یہ اور کیرالا کی چیرامن مسجد دنیا کی قدیم ترین مسجدوں میں سے ہیں۔[1][2] اس کی اسی قدامت کی وجہ سے یہ مسجد مقامی زبان تمل میں "پلائیا جمعہ مسجد" یعنی پرانی جامع مسجد کے نام سے معروف ہے۔ اس کی تعمیر سنہ 628ء اور 630ء کے درمیانی عرصے میں ہوئی اور 1036ء میں دوبارہ تعمیر کی گئی۔ مسجد اور شہر میں موجود دوسری عمارتیں دراوڑی اسلامی طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہیں۔[3]

تاریخ اور تعمیر[ترمیم]

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یمن کے گورنر باذان بن ساسان کی فرمائش پر پانڈیا سلطنت کے دور میں یمنی تاجروں کے ہاتھوں اس مسجد کی تعمیر ہوئی۔ گیارہویں صدی عیسوی میں جنگ شہید کے بعد اس مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Gibb & Beckingham 1994, pp. 814–815 Vol. 4.
  2. Krishna, Nanditha۔ "KILAKARAI-THE OLDEST MOSQUE IN INDIA"۔ Heritageonlinefoundation۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2015ء 
  3. "Documentary on Tamil Muslims inspires approach to Tamil national struggle"۔ TamilNet۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2015ء