گدنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گُدنا (ہندی: गुदना) ایک ایسا فن ہے جسے پچھینا یا انکن بھی کہتے ہیں۔ انگریزی میں اسے ٹیٹو کہیتے ہیں۔ گدنے کے عمل میں جسم کے جلد پر رنگین ڈیزائن اتارنے کے لیے ایک مخصوص عضو پر زخم کرکے، چیرا لگاکر ااور سطحی چھید کرکے ان کے اندر لکڑی کے کوئلے کا چورن، راکھ یا پھر رنگنے کے مسالے بھر دیے جاتے ہیں۔ گدنے کے لیے رنگ عمومًا گہرا نیلا، کالا یا ہلکا لال رہتا ہے۔ اس میں کسی ایک ہی مقام کی جلد کو بار بار کاٹتے ہیں اور گھاؤ کے ٹھیک ہو جانے کے بعد اس مقام پر ایک ابھرا ہوا چکتا بن جاتا ہے جو دیکھنے میں ریشیدار لگتا ہے۔ جانوروں میں گدنا پہچان یا برانڈ کاری کے لیے کام میں لایا جاتا ہے۔ تاہم انسانوں میں گدنے کا مقصد سجاوٹی جسمانی تبدیلی ہے۔

مستقل اور عارضی گدنا[ترمیم]

گدنا کبھی مستقل ہوتا ہے۔ یہ کسی شخص کے ساتھ ساری زندگی قائم رہتا ہے۔ یہ بات پیدائش سے کچھ قبائل اور سماجی گروہوں کے ساتھ دیکھی گئی ہے۔ تاہم کئی لوگ شوقیہ طور پر جسم میں گدنا کروا دیتے ہیں۔ ان میں سے اکثر تو تاحیات قائم رہتے ہیں۔ مستقل گدنا کے علاوہ عاضی گدنا بھی عام ہے۔ یہ عارضی یا مختصر وقت تک قائم رہتا ہے۔ برازیل کے گدنا کے ایک فنکار ایڈوارڈو لوزانو ایسے انوکھے گدنا کے نمونے بناتے ہیں، جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے ہاتھوں یا بازوؤں پر کشیدہ کاری کے اسٹیکر لگائے گئے ہوں۔ ایڈوارڈو نے 2019ء کے اوائل سے ہی اس طرح کے ٹیٹو بنانے شروع کیے ہیں۔اُن کے یہ ٹیٹو دنیا بھر میں مقبول ہور ہے ہیں۔ ایڈوارڈو کو اس کے بعد سے دنیا بھر ٹیٹو سے متعلق کانفرنسوں میں شرکت کے دعوت نامے مل رہے ہیں۔[1] گدنا کی دنیا میں کئی اور فنکاروں نے اسی طرح کے نمونے ایجاد کیے ہیں جو اپنے آپ میں منفرد ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]