گستاخ عشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گستاخ عشق
فائل:Gustakh Ishq.png
نوعیتتمثیل
تحریرمُصطفٰی ایّوب
ہدایاتفُرقان ٹی صدّیقی
نمایاں اداکار
افتتاحی تھیمشفقت امانت علی خان
نشرپاکستان
زباناُردُو
تعدادِ دور1
اقساط24
تیاری
فلم سازمومل شُنید
دورانیہ35 - 40 دقائق
پروڈکشن ادارہاُردُو 1
نشریات
چینلاُردُو 1
تصویری قسم576i (16:9 SDTV )
1080i ( HDTV )
صوتی قسممکانی صوتی آواز
نشر اوّلپاکستان
12 اگست 2017ء (2017ء-08-12) – 12 دسمبر 2017ء (2017ء-12-12)

گُستاخ عشق ایک پاکستانی تمثیل ہے جسے اوّلاً 12 جولائی 2017ء کو اُردُو 1 پر نشر کیا گیا۔ اس تمثیل کی تخلیق کار مومل پروڈکشنز کے زیرِ الم مومل شُنید ہیں۔ اس تمثیل کے نمایاں اداکار زاہد احمد، اقراء عزیز اور نوُر خان ہیں۔[1][2][3][4][5][6]

منظرنامہ[ترمیم]

اس تمثیل کی کہانی کی ابتدا ایک لڑکی نجف (اقراء عزیز) سے ہوتی ہے جس کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ نجف اپنے والد عبد القدوس (فردوس جمال)، اپنی بہنوں اور اپنی سوتیلی ماں خالدہ کے ہمراہ حیدرآباد میں مقیم تھی۔ نجف کو ایک روز اُس کی حاسد ہم جماعت لڑکیوں نے ایک سازش کے تحت دانشگاہ کے مُقابل ایک کارخانے کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے حیلے سے بھیجا اور اس احتجاج کے نتیجے میں اُسے اُس کی دانشگاہ کی بہترین شاگرد ہونے کے باوجود اُس دانشگاہ کے مالک سِکندر (زاہد احمد) نے دانشگاہ سے برخواست کر دیا۔ مغموم نجف جب گھر پہنچی تو گھر میں اپنے والدین کو مُباحث پایا۔ تنازع یہ تھا کہ نجف کی سوتیلی ماں نے اُس کے والد کے سعودی عرب روانہ ہونے کے بعد اپنے بھائی کے گھر مُنتقل ہونے پر بضِد تھی۔ بالآخر یہ طے پایا کہ نجف کو اُس کے والد نے اُس ماموں (خالد ظفر) کے گھر مُنتقل کر دیا اور یہیں سے نجف کی مُشکلات کا آغاز ہوا۔ نجف کے وہاں رہنے کا مُعاوضہ اُس کے والد، اُس کی مُمانی کو ادا کیا کرتے تھے لیکن چند ماہ بعد ہی اُن کا انتقال ہو گیا اور پھر نجف کی مُمانی کو اُس کا وہاں رہنا ناگوار لگنے لگا۔ اگرچہ نجف کے عم زاد، زُبیر (دانیال افضل خان) نے اُسے نِکاح کا پیغام پیش کیا، لیکن اپنی مُمانی کی طعن و تشنیع کے خوف سے اُس نے اس پیشکش سے انکار کر دیا اور گھر کے مالی حالات کسی قدر بہتر کرنے کی غرض سے ادھُوری تعلیم کے باوجود مُلازمت کی تلاش شروع کردی۔ ستم ظریفی تو یہ کہ اُسے سِکندر کی ہی بھانجی کی آیا کا عہدہ نصیب ہوا اور نجف سِکندر کے ہی گھر میں رہائش پزیر ہو گئی۔ چند روز بعد سِکندر نے نجف کی چھوٹی بہن، ملیحہ (نُور خان) سے منگنی کرلی۔ لیکن چند ہی دنوں میں اُسے اس منگنی کے پسِ پردہ حقائق معلوم ہو گئے اور اُس نے یہ منگنی تلف کرکے نجف کو نکاح کی پیشکش کردی۔ اس مرتبہ نجف کو نہ صرف اپنے شُرکاء کا، بلکہ سِکندر کے والد، ملِک اقبال (عابد علی) کا بھی خوف لاحق تھا، مگر سِکندر کی ضِد اور اپنے ماموں کے سمجھانے پر وہ بھی راضی ہو گئی اور سِکندر اور نجف نِکاح کے رشتے میں مُنسلک ہو گئے۔ اس کے باوجود ملیحہ اُن دونوں کی زندگی میں فساد برپا کرنے سے بعض نہ آئی۔ اُس نے اُن دونوں کو ایک دُوسرے سے بدگُمان کرنے کی کوشش جاری رکھی، حتّیٰ کہ اُس نے دُعا کو سیڑھیوں سے گر کر مرتا چھوڑ دیا اور اِس حربے کی ناکامی کے بعد اُس نے نجف کے والد اور اپنی ماں، "ثمینہ" کے درمیان ہونے والا ایک فرضی میثاق بھی پیش کر دیا، جس کی پاسداری میں نجف نے اپنا سُسرال سے مُقاطعہ کر لیا اور اپنے میکے آکر سِکندر کو خُلع کی درخواست بھجوادی۔ چند روز بعد جب اُسے اس جھُوٹ کا علم ہوا تو وہ خُوب پچھتائی لیکن اُس کے سِکندر سے معافی مانگنے سے قبل ہی سِکندر حیدرآباد آکر اُسے اپنے ساتھ لے گیا اور پھر سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔

کردار و اداکار[ترمیم]

  • زاہد احمد بطور سکندر اقبال
  • اقراء عزیز بطور نجف قدّوس
  • نوُر خان بطور ملیحہ
  • فردوس جمال بطور عبد القدّوُس صاحب
  • عینی زیدی بطور خالدہ
  • عابد علی بطور ملک اقبال صاحب
  • خالد ظفر بطور راشد صاحب (نجف کے ماموں)
  • دانیال افضل خان بطور زبیر راشد
  • کنزہ ملک بطور مُمتاز (زبیر کی والدہ)[7][8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Gustakh Ishq – Urdu1 Drama"۔ dramaguru (بزبان انگریزی)۔ 30 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2017 
  2. "GUSTAKH ISHQ:Tue 8:00 PM"۔ urdu1.tv۔ Urdu 1 [مردہ ربط]
  3. "Drama Review: Gustakh Ishq"۔ dramascentral.com۔ Dramas Central۔ 30 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2018 
  4. Saira Khan (2017-07-13)۔ "In Review: Iqra Aziz shines bright in Urdu1's 'Gustakh Ishq'"۔ HIP (بزبان انگریزی)۔ 15 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2017 
  5. "Zahid Ahmed and Iqra Ariz coming together in "gustakh ishq""۔ reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2017 
  6. Baber Sabar (2017-10-18)۔ "{#12 Gustakh Ishq} 13 Of The Best Pakistani Dramas To Watch On Television, Right Now"۔ Mangobaaz.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  7. Saira Khan (2017-10-18)۔ "Gustakh Ishq episode 16 review: Will Sikandar and Najaf live happily ever after?"۔ HIP (بزبان انگریزی)۔ 16 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  8. "Gustakh Ishq Drama on Urdu1: An Impressive Start to an Intriguing Story""۔ brandsynario.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2017