یعقوب میمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائشجولائی 1962 (عمر  سال)[1]
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
پیشہچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ
وجۂ شہرت1993 بمبئی بم دھماکے
مذہباسلام
مجرمانہ سزاموت[2] (مکمل فہرست کے لیے ذیل میں ملاحظہ کریں)
عدالتی فیصلہمجرمانہ سازش (27 جولائی 2007)[2] (ذیل میں مکمل فہرست ملاحظہ فرمائیں)
قتل
ملکبھارت

یعقوب عبد الرزاق میمن (پیدائش: 30 جولائی 1962[1]) ایک بھارتی حساب دار جو دہشت گردی کے الزام میں ناگپور سینٹرل جیل میں قید رہے۔[4] یعقوب میمن 12 مارچ 1993ء کو ممبئی شہر میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے کا مبینہ مجرم تھا اور ٹاڈا نے اس جرم میں اسے 27 جولائی 2007 کو سزا سنائی۔[5] جس پر 10 جولائی 2015ء کو عمل کیا گیا۔

ان سلسلہ وار دھماکوں میں ایک درجن سے زائد مقامات پر دھماکے، 260 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پندرہ برسوں تک چلے مقدمہ میں خاص ٹاڈا جج پی كودے نے جولائی 2007ء میں 12 لوگوں کو موت کی سزا سنائی تھی، جس میں سے ایک یعقوب میمن بھی تھا۔ یعقوب پر دھماکوں کی سازش میں شامل ہونے کے علاوہ واردات کے لیے گاڑیوں کا انتظام نیز دھماکا خیز مواد سے لدی گاڑیوں کو مخصوص جگہوں پر کھڑا کروانے کا الزام تھا، پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد سے وہ ناگپور سینٹرل جیل میں قید ہے۔ میمن کی نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے اس کی پھانسی برقرار رکھی تھی۔ سن 2014ء میں بھارت کے صدر پرنب مکھرجی کی طرف سے بھی اس کی رحم کی درخواست مسترد کی جا چکی ہے، حالانکہ ان کے وکلا نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں بدلنے کی کوشش کی تھی؛ وکلا کی دلیل تھی کہ وہ صرف دھماکوں کی سازش میں شامل تھا نہ کہ دھماکوں کو انجام دینے میں۔ عدالت کے مطابق، یعقوب میمن، ٹائیگر میمن اور داؤد ابراہیم ممبئی دھماکوں کے اہم سازشی کردار تھے۔ یعقوب میمن تب سے بھارتی جیل میں بند تھے جب نیپال پولیس نے اسے کھٹمنڈو سے گرفتار کرکے ہندوستانی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو سونپا تھا۔ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ایک اکاؤنٹ سے وابستہ فرم چلا رہا تھا، جس کے ذریعے وہ اپنے بھائی ٹائیگر میمن کے غیر قانونی فائنانس سنبھالتا تھا۔[6][7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Maharashtra's 53rd birthday gift to Yakub Memon: Death by hanging"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2015 
  2. ^ ا ب "Yakub Memon to be hanged on 30 July as SC rejects Mumbai blast convict's plea"۔ فرسٹ پوسٹ۔ 21 جولائی 2015۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2015 
  3. ^ ا ب "BBC NEWS - South Asia - Victims await Mumbai 1993 blasts justice"۔ bbc.co.uk۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2015 
  4. Rishi Iyengar (16 July 2015)۔ "India Moves to Hang Terrorist Yakub Memon Amid Growing Calls to Abolish Death Penalty"۔ ٹائم (رسالہ)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2015 
  5. "Yakub Memon to hang for Mumbai blasts, Supreme Court rejects plea"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2015 
  6. یعقوب میمن کو پھانسی کی تیاری(دینک جاگرن)
  7. یعقوب میمن کی موت کی سزا برقرار(نوبھارت ٹائمز)

بیرونی روابط[ترمیم]