کاکول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعایبٹ آباد
تحصیلایبٹ آباد
آبادی
 • کل17,411

کاکول (انگریزی:Kakul) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ضلع ایبٹ آباد کا ایک قصبہ ہے، جو 1300میٹر کی بلندی پر واقع وادی کاکول میں، ایبٹ آباد شہر سے 5 کلومیٹر شمال مشرق کی طرف ٹھنڈیانی پہاڑی کے نزدیک واقع ہے۔ آبادی 30،000(تیس ہزار ) نفوس کے لگ بھگ ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کاکول بوئرجنگ (1902-1899ء) سے پہلے ایک دیہی علاقہ تھا، جب برطانوی بھارتی حکومت نے یہاں بوئر جنگ کے قیدیوں کے لیے جنگی قیدی کیمپ بنایا، جس کا انتظام 5 ویں رائل گورکھا رائفلز کے پاس تھا۔[1] بعد میں، یہ جنگی قیدی کیمپ1947 سے 1948ء تک ایک فوجی پروتاروہن اور جسمانی تربیتی اسکول یا آرمی اسکول آف ماونٹین وارفئیر اینڈ فزیکل ٹریننگ میں تبدیل کر دیا گیا(انگریزی: ASMW& PT:Army School of Mountain Warfare and Physical Training) اور اس کا ایک حصہ رائل انڈین آرمی سروس کور (RIASC) کے دفاتر کے طور پر ہی مستعمل رہا۔ بعداز آزادیِ پاکستان(1947ء)، یہ مقام جو وادیِ کاکول کے مشرقی حصے میں واقع ہے،پاکستان ملٹری اکیڈیمی کے قیام کے لیے منتخب کیا گیا۔ اطرافِ دیہہ میں کاکول یونین کونسل میں مقیم اہم قبائل میں جدون سلیمان خیل شامل ہیں اور دیگربکھرے ہوئے گجر، سید اور اعوان قبائل بھی موجود ہیں۔

انتظامیہ[ترمیم]

کاکول یونین کونسل کا صدر مقام کاکول بستی ہے - یونین کونسل مندرجہ ذیل علاقوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ اسپدر، تکیہ، بندیاں، ملاچ، بلولیہ،کاکول، مندروچ کلاں، مندروچ خورد، نواں شہر جنوبی اور نواں شہر شمالی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Parrett, C. 'Boer POWs at Kakul, Abbottabad' in Durbar: Journal of the IMHS, Vol 28, No 1, Spring 2011, p. 3-8, Pub. UK, by the Indian Military Historical Society

صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔34°11′N 73°15′E / 34.183°N 73.250°E / 34.183; 73.250