اگوسٹا آبدوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اگوسٹا

اگوسٹا (Agosta) فرانس کی بنائی گئی ایک آبدوز کا نام ہے۔ یہ اس وقت فرانسیسی بحریہ کے علاوہ پاک بحریہ اور ہسپانوی بحریہ میں شامل ہے۔ فرانسیسی بحریہ نے اسے اپنی ایٹمی ریکٹر کے بغیر سب سے بہترین آب دوز قرار دیا ہے۔ اس میں 41 کے عملے کی گنجائش ہوتی ہے۔

طاقت[ترمیم]

پاک بحریہ کے پاس موجود اگوسٹا آب دوزوں میں ایم ای ایس ایم اے سسٹم نصب ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ فرانسیسی اور ہسپانوی اگوسٹا سے 3 گنا زیادہ دیر پانی کے اندر رہ سکتی ہے اور 350 میٹر سمندر کی سطح سے نیچے تیر سکتی ہے۔ اس میں ایک ڈیزل الیکٹرک انجن نصب ہے جو اسے چلاتا ہے۔

اسلحہ[ترمیم]

یہ ایس ایم-39 ایکسوکٹ میزائل کے علاوہ 16 یا 23 تارپیڈو بھی لے جا سکتی ہے۔