سلطان العارفین
سلطان العارفین عربی زبان کی ایک اصطلاح ہے- سلطان کا لغوی مطلب بادشاہ کا ہے اورالعارفین عارف کی جمع ہے جس کا اصطلاحی معنی ہے اللہ کی معرفت رکھنے والا۔ اس لحاظ سے سلطان العارفین کا مطلب ہے اللہ کی معرفت رکھنے والوں کا بادشاہ۔سلطان باہو ،بایزیدبسطامی ، ابوالعباس احمدبن رفاعی ، سائیں ٹکا سرکار اور اسلام آباد سے سائیں محمد اشرف بادشاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tumairsharif.com (Error: unknown archive URL) کو سلطان العارفین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ سلطان العارفین کا لقب رکھنے والے اللہ کے ولی روحانیت میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور اللہ کے مقرب اولیاء کو یہ مقام روحانی طور پہ عطا کیا جاتا ہے جو بعض اوقات اولیاء کرام عاجزی اور انکساری میں اس کا اظہار نہیں کرتے مگر ان کے دنیا سے پردہ کرنے کے بعد مقربین عقیدت مند و خلفاء ان کے اس لقب سے یاد کرتے ہیں۔