الحاج نصر اللہ خاں نوری
الحاج نصراللہ خاں نوری | ||
---|---|---|
![]() الحاج نصراللہ خاں نوری | ||
فنکار موسیقی | ||
پیدائشی نام | نصراللہ خاں نوری | |
دیگر نام | نوری | |
ولادت | 11 ستمبر، 1966 | |
ابتدا | کراچی، پاکستان | |
پیشہ | سول انجینئیر | |
سرگرم دور | 1979ء تا حال | |
ریکارڈنگ کمپنی | شالیمار ریکارڈنگ کمپنی | |
کردار منسوب | صوفی گائیگی نظم حمد و نعت عارفانہ کلام | |
ویب سائیٹ(یں) | نصراللہ خاں نوری |
الحاج نصراللہ خاں نوری معروف پاکستانی نعت خواں ہیں۔ اُنہوں نے نعت خوانی کا آغاز اُس وقت کیا تھا، جب اُن کی عمر صرف چار سال تھی۔ اُن کی آواز کی چاشنی، سوزوگداز، جذبہء عشق رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور پڑھنے کے مودب انداز کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔[1]
حالات زندگی[ترمیم]
نعت خوانی میں مشہور و معروف نعت گو شاعر ادیب رائے پوری کو اپنا اُستاد ماننے والے نصراللہ گو کہ مشہور نعت خواں ہیں لیکن دیگر نعت خواہوں کی طرح، اللہ کی طرف سے عطاکردہ اس صلاحیت کو کمائی کا ذریعہ نہیں بنایا۔ پیشہ کے لحاظ سے الحاج نصراللہ نوری سول انجینئیر ہیں۔ 1995ء میں شادی کے بعد امریکہ چلے گئے لیکن ترکِ وطن طبیعت کو نہ بھایا اور تین سال کے بعد ہی واپس پاکستان تشریف لے آئے۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "روحانی تجربات". 26 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2009.