تلکارتنے دلشان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تلکارتنے دلشان
 

شخصی معلومات
پیدائش 14 اکتوبر 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کالوتارا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سری لنکا
ملائیشیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم (1999–2013)
کالوتارا ٹاؤن کلب (1996–1998)
سنگھا اسپورٹس کلب (1997–1998)
بسناہیرا ساؤتھ کرکٹ ٹیم (2007–)
دہلی ڈارے ڈیول (2008–2010)
ناردرن ڈسٹرکٹس مینز کرکٹ ٹیم (2010–2010)
رائل چیلنجیرس بنگلور (2011–2013)
سڈنی تھنڈر (2014–2014)  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک سری لنکا   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تلکارتنے دلشان (پیدائش: 14 اکتوبر 1976ء) دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والا سری لنکن کھلاڑی ہے-

کیرئیر[ترمیم]

دلشان نے اپنے ایک روزہ کیرئیر اور ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 1999ء میں اس وقت کیا جب سری لنکن ٹیم زمبابوے کے دورے پر گئی-وہ ایک جارح مزاج بلے باز ہے جو ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکن ٹیم کی جانب سے ایک اوپنر کی حیثیت سے کھیلتا رہا ہے وہ 2014ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی تھا- ٹیسٹ کرکٹ میں دلشان کی نصف سنچریوں کی تعداد 23 ‘ایک روزہ کرکٹ میں 43 اورٹی-20 میں 9 ہے جبکہ دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16‘ ایک روزہ کرکٹ میں 22 اور ٹی-20 میں 1 سنچری بنا رکھی ہے-[1]

ریکارڈز[ترمیم]

  • دلشان کو بغیر چھکا مارے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے یہ اعزاز اس نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا جب اس نے بغیر چھکا مارے 22 چوکوں کی مدد سے 161 دوڑیں بنائیں-
  • وہ پہلا سری لنکن اور مجموعی طور پر دنیا کا پانچواں کھلاڑی ہے جو تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنا چکا ہے-
  • وہ ٹی-20 کے عالمی کپ 2009ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی تھا-

خصوصیت[ترمیم]

دلشان اپنے خوبصورت شاٹس کے حوالے سے بڑا مشہور ہے اسکوپ شاٹ دلشان کی ہی ایجاد ہے جس کو اب دل اسکوپ بھی کہا جاتا ہے اس کے علاوہ دلشان پل شاٹ کھیلنے میں بھی مہارت رکھتا ہے-دلشان ایک اچھا فیلڈر بھی ہے جو عموما ‘پوائنٹ‘ کے مقام پر فیلڈنگ کرتا ہے- وہ جدید کرکٹ کا ایک اچھا کھلاڑی سمجھا جا تا ہے خاص طور پر ٹی-20 فارمیٹ میں اسے دوسرے سری لنکن کھلاڑیوں پر فوقیت رہی ہے

اعزازات[ترمیم]

وہ 2009 ء میں آئی سی سی کی جانب سے ٹی-20 فارمیٹ میں “سال کی بہترین کارکردگی“ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے جو اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 96 رنز بنانے پر اس اہم اعزاز کا حقدار سمجھا گیا-[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]