علاء الدین خلجی
علاء الدین خلجی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1266ء دہلی |
وفات | 4 جنوری 1316ء (49–50 سال) دہلی |
وجہ وفات | ورم |
مدفن | دہلی |
زوجہ | ملکہ جہاں |
اولاد | قطب الدین مبارک شاہ ، شہاب الدین خلجی |
خاندان | خلجی خاندان |
مناصب | |
سلطان | |
برسر عہدہ 19 جولائی 1296 – 4 جنوری 1316 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، سلطان |
درستی - ترمیم |
علا الدین خلجی کا پیدائشی نام علی گرشاسپ خلجی تھا اور وہ ہندوستان میں خلجی خاندان کے دوسرے سلطان تھے۔ وہ خلجی خاندان کے سب سے طاقتور سلطان تھے۔
علا الدین خلجی کے زمانے میں منگولوں کے حملے کا شدید خطرہ تھا اور اس وجہ سے علا الدین خلجی کو ایک بڑی فوج کی اشد ضرورت تھی۔ فوجی اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے اس نے بازار میں ہر چیز کی قیمت مقرر کر دی اور اور اس پر سختی سے عمل کروایا۔ اس زمانے کے روپے کو تنکہ کہتے تھے اور وزن کے اعتبار سے ایک تنکہ ایک روپے کے بالکل برابر ہوتا تھا یعنی 96 رتی کا ہوتا تھا۔ ایک تنکہ تانبے کے بنے 50 جتال کے برابر ہوتا تھا۔ روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی ہونے سے لوگ خوش حال ہو گئے اور علا الدین خلجی کے مرنے کے بعد بھی عرصہ تک اس کے عہد کو یاد کیا کرتے تھے۔ علا الدین خلجی نے دلال (middle man) کا کردار بالکل ختم کر دیا تھا اور ذخیرہ اندوزی کی سخت ترین سزا مقرر کی تھی۔ جاسوسی کاایک ایسا نظام مرتب کیا تھا کہ بادشاہ کو منڈی کی خبریں براہ راست پہنچائی جاتی تھیں۔
شے | قیمت |
---|---|
گندم | ڈیڑھ روپے میں دس من |
جو | ایک روپیے میں ساڑھے بارہ من |
چنا | ایک روپے میں دس من |
چاول | ایک روپے میں دس من |
ماش | ایک روپے میں دس من |
دالیں | ایک روپے میں دس من |
چینی | ایک روپے میں 38.5سیر |
گڑ | ایک روپے میں 166 سیر |
گھی/مکھن | ایک روپے میں 125 سیر |
تل | ایک روپے میں 150 سیر |
عمدہ سوتی کپڑا | ایک روپے میں 20 گز |
کھدر کپڑا | ایک روپے میں 40 گز |
چادر | ایک روپے میں پانچ |
بہترین گھوڑا | 100 سے 120 روپے تک |
درمیانی گھوڑا | 80 سے 90 روپے تک |
عام گھوڑا | 65 سے 70 روپے تک |
گھوڑے کا بچہ | 10 سے 25 روپے تک |
عمدہ بیل | 4 سے 5 روپے تک |
گائے گوشت کے لیے | 1.5 سے 2 روپے تک |
دودھ دینے والی گائے | 3 سے 4 روپے |
بھینسا گوشت کے لیے | 5 سے 6 روپے |
بھینس دودھ دینے والی | 10 سے 12 روپے |
بکری | روپے میں چار سے پانچ تک |
کنیز۔ کام کرنے والی | 5 سے 12 روپے |
خوش شکل کنیز | 20 سے 40 روپے |
غلام لڑکا | 20 سے 30 روپے |
نگار خانہ
[ترمیم]-
چاندی سے بنا سکہ تنکا
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالے
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 22 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2014
- 1266ء کی پیدائشیں
- دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1316ء کی وفیات
- 4 جنوری کی وفیات
- دہلی میں وفات پانے والی شخصیات
- علاء الدین خلجی
- 1316ء کی اموات
- افغان سنی مسلم
- افغان نژاد ہندوستانی شخصیات
- ایشیا میں 1290ء کی دہائی
- ایشیا میں 1300ء کی دہائی
- ایشیا میں 1310ء کی دہائی
- بھارتی سنی مسلمان
- بھارتی مسلم شخصیات
- پشتون شخصیات
- تیرہویں صدی کی پیدائشیں
- تیرہویں صدی کی ہندوستانی شخصیات
- تیرہویں صدی کے ہندوستانی بادشاہ
- چودہویں صدی کی ہندوستانی شخصیات
- چودہویں صدی کے ہندوستانی بادشاہ
- سلاطین خلجی خاندان
- ضلع کوشامبی کی شخصیات
- علا الدین خلجی
- مسلم بادشاہ
- ہندوستان میں 1280ء کا عشرہ
- ہندوستان میں 1290ء کا عشرہ
- ہندوستان میں 1300ء کا عشرہ
- ہندوستانی فرماں روا
- ہندوستانی جنگجو