محمد اسماعیل امام العارفین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد اسماعیل امام العارفین
معلومات شخصیت

خواجہ محمد اسماعیلجو سلسلہ نقشبندیہ میں امام العارفین کے لقب سے پہچانے جاتے ہیں خواجہ صبغۃ اللہ کے فرزنداور خواجہ محمد معصوم کے پوتے ہیں۔

تعارف[ترمیم]

یہ اپنے وقت کے عرفاء اور مقتدیٰ ہیں بڑے بڑے صاحبان کمالات آپ کے فیض یافتہ ہیں انکا شغف شعر و شاعری میں بھی تھا اور تخلص عاشق رکھتے تھے۔ ان کے اشعار کا ایک دیوان بھی ہے آپ نے اپنے آبا ؤ اجداد مجددی خانوادگاں پر کافی مضامین نظم و نثر کی صورت قلمبند کیے۔ اپنے دادا خواجہ محمد معصوم اور والد خواجہ صبغۃ اللہ دونوں سے نسبت اور کمالات حاصل کیے۔

وفات[ترمیم]

امام العارفین کا وصال 1136ھ 80سال کی میں ہوا انکا مزار خواجہ محمد معصوم کے روضہ انور کے بیرونی احاطہ میں ہے۔ ان کامدفن سرہند شریف، انڈیا میں ہے[1]

خلفاء[ترمیم]

آپ کے بہت سے خلفاءہیں جن میں ان کے دو صاحبزادے ایک شاہ محمد صبغۃ اللہ اور اور دوسرے حاجی غلام محمد معصوم عرف خواجہ معصوم ثانی ہیں۔ شاہ محمد صبغۃ اللہ کے توسط سے سلسلہ پشاور ،کابل،ماوراء النہر، روم اور بلغاریہ تک پہنچا انہی کے خلفاء میں خواجہ حسن اتا بھی ہیں جو پشاور کے گرد و نواح میں تھے۔[2] [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://sirhindi.com/udescendants.html
  2. تذکرہ مشائخ سیفیہ،حافظ محمد عرفان قادری،صفحہ 150 تا151،بہار اسلام پبلیکیشنز لاہور
  3. تاریخ اولیاء المعروف بالہامات غیبیہ فی سلاسل سیفیہ،صفحہ 117،علی محمد بلخی نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور پاکستان۔