بھارتی سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بھارتی سنگھ

معلومات شخصیت
پیدائش (1980-07-03) جولائی 3, 1980 (عمر 43 برس)
امرتسر، پنجاب، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ اداکار اور مزاحیہ آرٹسٹ
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مزاحیہ، ایکٹنگ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھارتی سنگھ (ولادت: 3 جولائی 1980ء)[1] بھارت کی ایک اسٹینڈ اپ مزاحیہ آرٹسٹ اور اداکارہ ہیں۔ [2] جن کا تعلق  پنجاب سے ہیں۔ بھارتی نے ٹی وی پر ابتدائی کیرئر کا آغاز اسٹار ون کے پروگرام د گریٹ انڈین لافٹر سے کیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت پروگرام کامیڈی سرکس سے ملا۔ انھوں نے رئیلٹی شوز جھالک دکھلا جا (2012) ،[3] نچ بلیے 8 (2017)[4] اور فیر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 9 (2019) میں حصہ لیا۔[5]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

بھارتی سنگھ 3 جولائی 1980ء کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔[1] بھارتی سنگھ کے والد نیپالی نسل کے ہیں جبکہ ان کی والدہ پنجابی ہندو ہیں۔[6] بھارتی کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ دو سال کی تھیں۔ بھارتی کے دو بہن بھائی ہیں۔

کیرئیر[ترمیم]

بھارتی سٹار ون پر آنے والے دی گریٹ انڈین لافٹرچیلنج (سیزن 4)کی دوسری رنر اپ رہیں، جہاں ان کی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے غیر حقیقی کردار '' لللی '' کی کافی تعریف ہوئی۔ وہ ایک مدمقابل کے طور پر کامیڈی سرکس کی 2010ء کی سیریز کامیڈی سرکس کے سپرسٹارز اور   کامیڈی سرکس کا جادو میں بھی موجود ہوئیں اور 2011 میں جوبلی کامیڈی سرکس،  کامیڈی سرکس کے تان سین اور  کامیڈی سرکس کا نیا دور میں بھی حصہ لیا جو سونی انٹر ٹیمنمٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوا۔ اور 2011ء میں اسٹار پلس پر نشر ٹی وی سیریز پیار میں ٹوئسٹ میں بھی اداکاری کی، اس کے علاوہ مشہور شخصیت کے ڈانس ريلٹی شو جھلک دکھلا جا 5 (2012ء) میں بھی ایک مقابلہ کے طور پر آئیں۔ 2012ء میں انھوں نے ایک ٹیلی ویژن شو  سو سال سنیما کے  میں بھی میزبانی کی۔  ماسٹر شیف میں مہمان کے طور بھی آئیں۔[7][8] نچ بلیے 6 میں بھی مہمان کے طور پر آئیں۔ بھارتی سنگھ سالوں سے اسٹینڈ اپ ایکٹ کر رہی ہیں اور پستول اور تیر اندازی میں قومی اسٹار کی کھلاڑی بھی رہی ہیں۔ [9]

ذاتی زندگی[ترمیم]

بھارتی سنگھ نے 3 دسمبر 2017ءکو مصنف ہرش لمباچیا سے شادی کی۔[10]سنگھ کو بھی تیر اندازی اور پستول کی شوٹنگ میں قومی سطح کی کھلاڑی بھی ہیں۔[11] 21 نومبر 2020ءکو ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کی رہائش گاہ پر تلاشی لی تو 86.5 گرام چرس برآمد ہوئی۔ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا تھا اور بعد میں انھیں این سی بی نے گرفتار کر لیا۔[12][13][14] 2 دن کی تفتیش کے بعد دونوں 23 نومبر 2020 کو ضمانت مل گئی۔[15]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال ٹی وی شو کردار ساتھی  اداکار موضوع چینل نوٹس
2008 دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کنٹسٹنٹ اسٹینڈ اپ کامیڈی اسٹار ون دوسری رنر اپ
2009 کامیڈی سرکس 3 کا تڑکا پریش گاترا اور شردكیلكر سونی ٹی وی   دستیاب نہیں
2010 کامیڈی سرکس مہاسنگرام پریش گاترا اور شردكیلكر
[16]
کامیڈی سرکس کے سپرسٹارز پریش گاترا 
کامیڈی سرکس کا جادو ابھیشیک رنر اپ
جوبلی کامیڈی سرکس منیش پال
2011 کامیڈی سرکس کے تان سین ابھیجیت ساونت
کامیڈی سرکس کا نیا دور سدھارتھ یادو
2012 کامیڈی سركس كہانی کامیڈی سرکس سدھارتھ یادو واپس لے لیا گیا
کامیڈی سرکس کے عجوبے سدھارتھ یادو اور وکاس گری دستیاب نہیں
2013 کامیڈی سرکس کےمہابلی متعدد/ سدھارتھ ساگر
2012 جھلک دکھلاجا 5 سیویاوو بارنیس رقص (ڈانس) کلرزٹی وی | رنگ ہٹا لیا گیا
ایف آئی آر (سیریل) کمسن آہا کامیڈی سب ٹی وی
بگ باس 6 مہمان ریلٹی شو کلرز
2013 بگ باس 7
نچ بلے 6 اسٹار پلس
انڈياز گاٹ ٹیلینٹ  میزبان کلرز
بال ویر بھارتی ماسی مزاحیہ (کامیڈی) سب ٹی وی
2014 گینگز آف ہنسی پور مدمقابل زی ٹی وی
2014 دل سے ناچے انڈیا والے خود ڈانس زی ٹی وی
2014-2016 کامیڈی كلاسز ڈانس ٹیچر بھارتی  کرشنا  ابھیشیک سِٹ کام لائف اوکے

اعزازات[ترمیم]

سال اعزاز/ایوارڈ کلاس برائے نتائج
2011 نیو ٹیلنٹ ایوارڈ کامک رول میں سب سے بہتر نیا اداکار پیار میں ٹوئسٹ(ٹی وی پروگرام) فاتح
2012 انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایواڈز سب سے بہتر اداکارہ - كامیڈی کہانی کامیڈی سرکس
پيوپلز چوائس ایوارڈز انڈیا
2013 لائنز گولڈ ایوارڈز سب سے بہتر کامیڈین (فی میل)

فلموگرافی[ترمیم]

سال فلم زبان
2011 ایک نُور پنجابی
2012 یملے جٹ یملے پنجابی
2012 کھلاڑی 786 ہندی
2013 جٹ اینڈ جولیٹ 2 پنجابی
2013 رنگن اسٹائل کنڑ

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Happy Birthday Bharti Singh: A woman who lives life queen size"۔ 4 جولائی 2018 
  2. "A dream come true for Bharti Singh" [بھارتی سنگھ کا ایک خواب جو سچ ہوا] (بزبان انگریزی)۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 8 جون 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015  [مردہ ربط][مردہ ربط]
  3. "Bharti Singh eliminated from Jhalak Dikhhla Jaa"۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2012 
  4. "Nach Baliye 8 contestants: From Bharti-Harsh, Divyanka-Vivek to Sanaya-Mohit, Dipika-Shoaib; Get the final names of celebrity couples participating on Star Plus dance reality show"۔ 30 مارچ 2017 
  5. "Khatron Ke Khiladi 9: From Shamita Shetty to Bharti Singh, here are the confirmed list of contestants"۔ 12 جولائی 2018 
  6. "Indian Comedian Bharati Singh is of nepali origin"۔ 31 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2021 
  7. "Bharti Singh's birthday surprise on Jhalak sets!" [جھلک کے سیٹ پر بھارتی سنگھ کی سالگرہ کا تحفہ] (بزبان انگریزی)۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 4 جولائی2012۔ 14 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015 
  8. دیپسمتھا گھوش (10 جون 2012)۔ "She can dance too!" [وہ ڈانس بھی کرسکتی ہے!] (بزبان انگریزی)۔ ہندوستان ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2015۔ “I’m extremely excited!” gushes the 26-year-old, .. 
  9. جانو نارائن (14 جون 2012)۔ "Brave move" [بہادر چال] (بزبان انگریزی)۔ دا ہندو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015 
  10. "Bharti Singh and Haarsh Limbachiyaa are wife and husband now. See pics and videos"۔ 3 دسمبر 2017 
  11. "Brave move"۔ دی ہندو۔ 14 جون 2012 
  12. "NCB arrests comedian Bharti Singh after cannabis seizure from her house"۔ دی ہندو۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 21 نومبر 2020 
  13. "After Comedian Bharti Singh, Husband Also Arrested In Drugs Probe"۔ این ڈی ٹی وی۔ 21 نومبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2020 
  14. "Comedian Bharti Singh, husband remanded in judicial custody till December 4"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 22 نومبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2020 
  15. Rebecca Samervel / TNN / Nov 24، 2020، 06:05 Ist۔ "Mumbai: Bharti Singh, husband granted bail in drug consumption case | Mumbai News - Times of India"۔ دی ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2020 
  16. "Comedy Circus Mahasangram begins" [کامیڈی سرکس مہاسنگرام شروع]۔ ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی)۔ 6 فروری 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2015 

بیرونی روابط[ترمیم]