پاکستان میں دہشتگردی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

2001ء کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی ایک عام مشاہدے کے طور پر سامنے آنے لگی ہے اور دہشت گردانہ واقعات میں ہلاکتوں کی سالانہ تعداد جو 2001ء میں 164 تھی 2009ء میں بڑھتے بڑھتے 3318 تک جاپہنچی۔ اور نائن الیون کے بعد سے 2015ء تک اندازہً 50000 پاکستانی ان واقعات میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ جبکہ پاکستانی حکومت کے نزدیک اسے 68 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔