محمد مراد علی خاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد مراد علی خاں

معلومات شخصیت
پیدائش 1880ء
پھلائی ، ہوشیار پور ، برطانوی ہندوستان
شہریت پاکستانی
مذہب اسلام
فرقہ اہلسنت والجماعت
فقہی مسلک حنفی

محمد مراد علی خاں برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے ایک پیر تھے۔

پیدائش[ترمیم]

محمد مراد علی خاں بھارت کے مشہورشہر ہوشیارپور کے ایک گاؤں پھلائی میں 1880ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم ک انام محمد علی خاں اور والدہ کا نام عمر بی بی تھا۔

ادبی ذوق[ترمیم]

آپ کے ایک مرید ڈاکٹر فیض احمد جو کے فیصل آباد کے رہائشی تھے ایک مرتبہ پریشانی کے عالم میں آپ کو ایک قطعہ لکھ کر بھیجا۔
تو اسی کی روشنی میں اپنی منزل ڈھونڈ لے ڈوبتا جاتا ہے تیرا آفتاب زندگی
ز ندگی کی لذ تیں زہر ہلا ہل بن گیئں دل ہواجب مائل فکر حساب زندگی
آپ نے اس کے جواب میں لکھا
غم نہ کر منزل پہ آنے کے لیے خود ڈوب جا ڈوب کر کر پھر ابھرتا آفتاب زندگی
زہر ہلاہل بن گئی امرت خدا کے حکم سے میں ہوا ان کا چھٹا فکر حساب زندگی

سفر آخرت[ترمیم]

14 اگست 1968ء بمطابق 19 جمادی الاول 1388ھ بروز منگل آپ اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ آپ کو صادق آباد ضلع رحیم یار خاں، پاکستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

بیرونی روابط[ترمیم]