شیخین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیخین کی اصطلاح کئی طرح سے استعمال کی جاتی ہے۔ یار رہے یہ اصطلاحات شرعی نہیں ہیں، عرف خاص میں علما کی اصطلاحات ہیں جو بالعموم عوام کو معلوم نہیں ہیں۔http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2673/

عمومی استعمال[ترمیم]

شیخ وقت کے امام اورپیشوائے دین کے لیے استعمال ہوتا ہے شیخین دوپیشواؤں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

صحابہ کرام[ترمیم]

مؤرخین،اہل عقائداور صحابہ کرام میں شیخین سے مراد ابوبکر صدیق اور عمرفاروق ہیں۔
خلفاء راشدین میں ابوبکر صدیق اور عمر فاروق کو شیخین کہتے ہیں جبکہ عثمان غنی اور علی المرتضی کو خَتنَین کہتے ہیں۔

محدثین[ترمیم]

محدثین کی اصطلاح میں شیخین سے مراد امام بخاری وامام مسلم ہیں۔

فقہ[ترمیم]

احناف[ترمیم]

اصطلاح فقہا احناف میں شیخین سے مراد امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف ہیں۔ صاحبین سے مراد امام ابو یوسف اور امام محمد ہیں اور طرفین میں امام ابو حنیفہ اور امام محمد ہیں۔

شافعیہ[ترمیم]

فقہ شافعی میں شیخین سے مراد الرافعیعبد الكريم بن محمد الرافعی اورالنوویابو زکریا یحی بن شرف النووی ہوتے ہیں۔ متاخرین شافعیہ کے نزدیک شیخین سے مرادامام رافعی اور امام نووی ہیں متقدمین شافعیہ کے نزدیک اس سے مراد ابو حامد احمد بن محمد اسفرائینی اورقفال عبد اللہ بن احمد مروزی ہیں۔[1] [2]

مالکی[ترمیم]

فقہ مالكی میں شیخین سے مراد القیروانی ابو محمد عبد الله بن ابو زيد القيروانی اور القابسی ابو الحسن علی القابسی ہوتے ہیں

حنبلی[ترمیم]

فقہ حنبلی میں شیخین سے مرادالموفق موفق الدين بن قدامہ المقدسی اورالمجد مجد الدين عبد السلام بن تيمیہ ہوتے ہیں[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد اول صفحہ 472، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. بہار شریعت حصہ چہاردم،جلدسوم (3)کی اصطلاحات باعتبار حروف تہجی
  3. مصطلحات الألقاب عند فقہا المذاہب الأربعہ د . عبد الحق حميش