فردوس جمال
فردوس جمال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1954 (عمر 68–69 سال) پشاور |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، ٹیلی ویژن اداکار |
درستی - ترمیم ![]() |
فردوس جمال (انگریزی: Firdous Jamal) (پیدائش: 9 جون، 1954ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بقید حیات نامور ریڈیو، ٹیلی وژن، تھیٹر اور فلم کے اداکار ہیں۔[1][2][3][4][5]
حالات زندگی[ترمیم]
فردوس جمال 9 جون، 1954ء کولاہور، پاکستان میں باز محمد خان کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج پشاور سے انٹر کا امتحان پاس کیا۔[6]
فردوس جمال 17سال کی عمر میں بطور اداکار منظر عام پر آئے اورسب سے پہلے پی ٹی وی پشاور سنٹر کی ایک ہندکو سیریل میں کام کیا۔ اس وقت سے لے کر آج تک ٹی وی سکرین پر چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک طویل عرصہ تک ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کیا۔ آج بھی وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اینکر، انائونسر اور اداکار کی حیثیت سے مختلف ٹی وی چینلز کے لیے کام کر رہے ہیں۔[6]
فردوس جمال کو چار مرتبہ پی ٹی وی کے بہترین اداکار، پانچ مرتبہ ریڈیو پاکستان کے بہترین صداکار اور چھ مرتبہ بہترین تھیٹر اداکار کی حیثیت سے ایوارڈز ملے۔ اس کے علاوہ صدر پاکستان کی طرف سے 1986ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی دیا گیا اور 2001ء میں وائس آف ملینیم کا ایوارڈ دیا گیا۔[6]
فردوس جمال اپنے فنی کیرئیر میں 300 سے زائد ٹی وی ڈراموں، 150 سٹیج ڈراموں اور تقریباً 50 فلموں میں کام کیا۔ اُن کے بہترین ڈراموں میں وارث، خلش، انجمن، صاحبہ، یہ کیسے ہوا، من چلے کا سودا، سائبان شیشے کا، محبوب، پاگل احمق بیوقوف، ساحل، دھوپ دیوار، رسوائیاں، نرگس، سنگین، ابھی تو آئے ہو، مہندی والے ہاتھ وغیرہ شامل ہیں۔[6]
اعزازات[ترمیم]
- 1986ء - صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی- حکومت پاکستان
- 2001ء - وائس آف ملینیم- پاکستان ٹیلی وژن
- بہترین اداکار - پاکستان ٹیلی وژن (4 مرتبہ)
- بہترین صداکار- ریڈیو پاکستان (5 مرتبہ)
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑
- ↑ "Legendary Pakistani TV Actor-Firdous Jamal". Pakistan 360 degrees. 2 December 2012. 29 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2015.
- ↑ Ahmad، Bisma (13 March 2015). "Old but not forgotten: Top 10 Pakistani dramas to re-watch now". Dawn. اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2015.
- ↑ Lodhi، Adnan (13 August 2015). "Sad but true: Roohi Bano's lonely 55th birthday". دی ایکسپریس ٹریبیون. اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2015.
- ↑ Alavi، Omair (22 November 2015). ""I refused to act in Bhaag Milkha Bhaag": Jamal Shah". TNS. 04 جولائی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2015.
- ^ ا ب پ ت "فردوس جمال، پاکستانی کنیکشنز،برمنگھم برطانیہ". 23 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2016.
- 1954ء کی پیدائشیں
- پشاور میں پیدا ہونے والی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- پاکستانی اداکار
- پاکستانی مرد اسٹیج اداکار
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- پاکستانی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی ٹیلی ویژن کی شخصیات
- پشاور کی شخصیات
- پنجابی شخصیات
- پی ٹی وی کی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- لاہوری شخصیات
- پی ٹی وی اعزاز یافتہ