یوکرین میں کھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یوکرین میں زیادہ مقبول فٹ بال اور کشتی رہے ہیں۔ یوکرین کو سوویت یونین کے دور میں کھیل کی حوصلہ افزائی سے بہت فائدہ ہوا۔

فٹ بال[ترمیم]

یوکرین کی قومی فٹ بال ٹیم یو ای ایف اے یورو 2012ء کے مقابلے میں۔

قومی سطح پر یوکرین میں دو مشہور فٹ بال ٹیمیں ہیں:

  1. یوکرین پریمیر لیگ یا پیرشا لیہا
  2. سیکینڈ لیگ یا دروہا لیہا

یہ دونوں ٹیمیں قومی فٹ بال مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی فعال قومی فٹ بال ٹیم بھی موجود ہے۔

باسکٹ بال[ترمیم]

سربیائی قومی باسکٹ بال ٹیم یوکرین پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہوئے، یوروباسکٹ 2013ء

یوکرین نے 2013ء ایف آئی بی اے یورو سولہ 16 سال سے کم عمروں کی چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی۔ اس نے یوروباسکٹ 2015ء کی بھی میزبانی کی تھی۔ ملک میں اس کھیل کے لیے کافی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

رگبی یونین[ترمیم]

یوکرین کی ٹیم آئرلینڈ کی یوروپین سیوینز چیمپئن شپ میں گیند کی مزاحمت کرتے ہوئے

1990ء کے دہے سے یوکرین کو رگبی کے کھیل سے کافی رغبت ہوئی، جس کے لیے سوویت یونین کے دور کے کوچ ایگور یوکوف کی کوششوں کا بڑا دخل ہے۔

کرکٹ[ترمیم]

یوکرینی کرکٹ ایسوسی ایشن یوکرین میں کرکٹ کو فروغ دے رہی ہے۔

خواتین کے فنی جمناسٹکس[ترمیم]

یوکرین میں کئی کامیاب خواتین جمناسٹ رہی ہیں۔ 2008ء بیجنگ گرمائی اولمپکس، 2009ء یورپی چیمپئن شپ اور ایسے کئی مقابلوں میں خواتین ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں اور اپنا بہترین مظاہرہ بھی دے چکی ہیں۔

مردوں کے فنی جمناسٹکس[ترمیم]

یوکرین میں کئی کامیاب مد جمناسٹ رہے ہیں۔ 2008ء بیجنگ گرمائی اولمپکس، 2009ء یورپی چیمپئن شپ اور ایسے کئی مقابلوں میں مردوں کی ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں اور اپنا بہترین مظاہرہ بھی اس میں شامل مرد دے چکے ہیں۔

لَے سے بھری جمناسٹکس (rhythmic gymnastics)[ترمیم]

اینا بیسونووا، لَے سے بھری جمناسٹکس میں عالمی شہرت یافتہ ہیں

کیف کا دیریوگنز اسکول ملک میں کا مشہور ہے۔ یہ کئی لَے سے بھرے جمناسٹوں کو تیار کر چکا ہے اور انھیں عالمی شہرت حاصل ہوئی ہے۔

اولمپک تحریک[ترمیم]

یوکرین گرمائی اولمپکس اور سرمائی اولمپکس میں باضابطہ حصہ لیتے رہا ہے۔ 1996ء گرمائی اولمپکس میں اس ملک کی ٹیم نویں مقام پر آئی تھی۔

کھیل کی تعلیم[ترمیم]

نصاب تعلیم میں شامل کھیل کے علاوہ ملک میں الگ سے کئی کھیل کے اسکول بنے ہیں۔ یہ سب سوویت یونین کے دور کی تہذیب سے چلے آ رہے ہیں۔

یوکرین میں حالیہ عرصے کی مشہور کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات[ترمیم]

نام سال پیدائش کھیل کی سرگرمیاں
اینڈری شیوچینکو 1976ء فٹ بالر، پانچ وقت کے چیمپئن، 1998ء-99ء کا بہترین کھلاڑی
یانا کلوچکووا 1982ء چار وقت کے اولمپک چیمپئن
روسلان پونومریئوف 1983ء 17 ویں عالمی شطرنج چیمپئن
کیٹرینا لگنو 1989ء دنیا کی سب سے کم عمر شطرنج کی گرینڈمدر (12 سال میں)
ولادیسلاف تیرزیول 1953ء-2004ء دنیا کی طویل ترین چوٹیوں کا فاتح کوہ کن
اینا بیسونووا 1984ء 2007ء کی دنیا کی بہترین فنی جمناسٹ قرار پائی
میکولا میلچیف 1967ء سڈنی اولمپکس کے چیمپئن تیرانداز
وادیم گربوزوف 1987ء عالمی شہرت یافتہ رقاصہ
وصیل لوماچینکو 1988ء اولمپک چیمپئن
نیکیتا کریلوف 1992ء مردوزن کی مشترکہ فنون سپہ گری کی لڑائیوں کی چیمپئن

حوالہ جات[ترمیم]