نواب حیدر نقوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نواب حیدر نقوی
پیدائش11 جولائی 1935(1935-07-11)
میرٹھ، برطانوی ہندوستان
قلمی نامنواب حیدر نقوی
پیشہتدریس ،محقق ،دانشور ، مصنف
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمپی ایچ ڈی
مادر علمیپریسٹن یونیورسٹی ، برطانیہ
موضوعمعاشیات

ڈاکٹر نواب حیدر نقوی پاکستان کے ممتاز ماہرِ اقتصادیات اور دانشور ہیں۔

تعلیمی سفر[ترمیم]

سید نواب حیدر نقوی 11 جولائی، 1935ء میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔[1].اور ان کا خاندان 1950ء میں پاکستان ہجرت کر آیا۔ 1961ء میں انھوں نے ییل یونیورسٹی، امریکا سے ماسٹر کیا اور 1966ء میں پریسٹن یونیورسٹی، برطانیہ سے پی ایچ ڈی کیا۔ انھوں نے 1969ء سے 1970ء تک ہارورڈ یونیورسٹی میں مزید تحقیقی کام کیا۔ ڈاکٹر نواب حیدر نقوی 1972 سے 1974 تک ترکی میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی میں بھی پڑھاتے رہے ہیں اور پاکستان میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ نیز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اٹھارٹی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ کچھ عرصہ کوثر یونیورسٹی آف سائنسز اسلام آباد میں بھی ریکٹر کے فرائض انجام دیے اور اب وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں۔

اعزازات[ترمیم]

  1. ستارہِ امتیاز ( شعبہ اکنامکس)1991ء
  2. انگریزی سالانہ مجلے ( Who's Who in the World) میں نامزدگی
  3. شعبہِ اکنامکس میں غیر معمولی کارکردگی پر ای،سی، او ایوارڈ (1992)
  4. لائف ٹائم اکیڈمک اچیو منٹ ایوارڈ (2005–2006)
  5. روس کے کناٹی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے لائف ٹائم ایوارڈ (2001–2012)

تحقیقی تجربہ[ترمیم]

  1. سینئیر اکنامک ایڈوائزر، ( NEPRA )، ( اپریل 1998 تا فروری 2000 )
  2. اکنامکس ایڈوائزر، ایم، سی، بی انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلوپمنٹ ریسرچ (1995–1996)
  3. ڈائریکٹر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلوپمنٹ اکنامکس، اسلام آباد ( 2 جنوری 1979 تا 10 جولائ 1995 )
  4. چیف، اکنامک افئیر ڈویژن، گورنمنٹ آف پاکستان ( یکم اکتوبر 1971 تا یکم ستمبر 1972)
  5. انچارج آفیسر اور سینئر تحقیقی ماہر شعبہ اقتصادیات، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلوپمنٹ اکنامکس ( ماررچ 1967 تا 15 ستمبر 1971 )

تخصیصی دائرہ کار[ترمیم]

  1. ترقیاتی معاشیات
  2. بین الاقوامی معاشیات
  3. زرعی معاشیات
  4. تقابلی نظامِ معیشت
  5. معاشی ڈھانچہ سازی

تصنیف و تحقیق[ترمیم]

اردو کتب:

غنچہِ نگاہ ( شاعری )[2]

انگریزی کتب :[3]

Ethics and Economics: An Islamic Synthesis (Islamic economic series) Paperback – January, 1981

Frailty! is thy name woman?: Miscellaneous essays in development economics Unknown Binding – 1986

PIDE's research programme: An essay in academic management Unknown Binding – 1990

Protectionism and Efficiency in Manufacturing: A Case Study of Pakistan Paperback – December, 1991

On raising the level of economic and social well-being of the people:

Being a report of the Committee on the strategy for raising the level of ... the eighth Five-Year Plan, 1993-94 to 1997-98 Unknown Binding – 1992

The macro-economic framework for the eight five-year plan Unknown Binding – 1993

Development Economics: A New Paradigm 1st Edition_______Apr 7, 1993

Islam Economics & Society 0th Edition _____Jan 4, 1994

The crisis of development planning in Pakistan : which way now Unknown Binding – 2000

Development Economics 1st Edition ___May 9, 2002

Evolution of Development Policy: A Reinterpretation 1st Edition__May 16, 2010

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Booklet of hec distinguished national professors program"۔ 02 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2017 
  2. http://www.pakistantoday.com.pk/2015/07/16/a-vintage-of-poetry/
  3. Amazon.com: Syed Nawab Haider Naqvi: Books, Biography, Blog, Audiobooks, Kindle