کلفٹن ساحل سمندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلفٹن کے نام سے موسوم یہ ساحلی مقام کراچی کا سب سے اہم تفریحی مقام مانا جاتا ہے۔ اس کے بغیرکراچی کی تفریحی گاہو ں کا ذکر نامکمل رہتا ہے۔ یہ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن کنٹونمنٹ کی حدود میں واقع ہے یہ کئی حصوں پر مشتمل ہے۔

مزار عبد اللہ شاہ غازی[ترمیم]

سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا مزار کلفٹن کے مرکزی علاقے میں ایک پہاڑی ٹیلے پر واقع ہے۔ تفریح کی غرض سے کلفٹن آنے والے اس مزار پر ضرور حاضری دیتے ہیں۔ اس مزار کے احاطے میں مشہور دینی رہنما علامہ شاہ احمد نورانی کی بھی آخری آرامگاہ واقع ہے۔ اس مزار کے احاطے میں ہی ایک میٹھے پانی کا چشمہ بھی ہے۔ تاہم یہاں زائرین کے علاوہ نشے کے عادی افراد کا بھی ہجوم رہتا ہے۔ یہ مزار حکومت سندھ کے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہے مزار کے احاطے میں مارکیٹ بھی واقع ہے جہاں کافی تعداد میں پکے پکائے کھانوں کی دکانیں موجود ہیں۔ ان دکانوں پر بالخصوص جمعرات کے روز مخیر حضرات کی جانب سے لنگر عام کا اہتمام کیا جاتاہے

ماہی خانہ[ترمیم]

عام طور پر اس کو مچھلی گھر کہا جاتا ہے کسی زمانے میں یہاں نادر و نایاب اقسام کی مچھلیاں بڑی تعداد میں موجود تھیں .یہ خصوصا بچوں کا پسندیدہ مقام ہے۔klifton k baray may kha jata hay k is k bagaer karachi mokammal nahi hota

پلے لینڈ[ترمیم]

ہمہ اقسام کے میکانی جھولوں کے یہ مرکز ہمیشہ رش نظر آتا ہے۔

بن قاسم پارک[ترمیم]

ایک وسیع رقبے پر یہ خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا ہے جہاں کا پرسکون ماحول بہت متاثر کن ہے۔