شٹوٹگارٹ
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اشٹوٹگارٹ جرمنی کی ایک مغربی صوبے کا بادن ورٹمبرگ کا دار الحکومت ہے۔ یہ شہر آبادی کے لحاظ سے جرمنی کا چھٹا بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی 6 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ شہر بہت سے چھوٹے چھوٹے قصبوں کے درمیان واقع ہے اور چاروں گرد سے چھوٹی پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس شہر کی ایک بڑا وجہ شہرت یہاں کی گاڑیوں کی صنعت ہے۔ بلکہ اس جگہ کو گاڑیوں کی جائے پیدائش بھی کہا جاتا ہے۔ گاڑیوں کی مشہور ترین کمپیناں جن میں مرسڈیز بینز اور پورشے بھی شامل ہیں، کی جائے پیدائش یہی شہر ہے۔ اس شہر میں ان کمپنیوں نے اپنے عجائب گھر بھی بنا رکھے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
یہ شہر اپنے انفراسٹکچر اور شہری سہولیات کے باعث دنیا کے رہنے کے اعتبار سے سب سے بہترین شہروں کی فہرست میں 30ویں نمبر پر آتا ہے۔
اور مشہور کمپنی روبرٹ بوش کا مرکزی دفتر بھی اشٹوٹ گارٹ میں ہی واقع ہیں۔ جس کی سالانہ فروخت آمدنی 48,951 ارب یورو ہیں۔[1]
نگار خانہ[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "آرکائیو کاپی". 17 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2015.