ترجمہ قرآن (آرتھر جان اربری)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ترجمہ قرآن (آرتھر جان اربری) کی پہلی جلد کا سرورق – 1955ء

ترجمہ قرآن (آرتھر جان اربری) (انگریزی: The Koran Interpreted) مستشرق و محقق آرتھر جان اربری کا ترجمہ قرآن ہے جو عربی زبان سے انگریزی زبان میں کیا گیا ہے۔[1] مستشرق آرتھر جان اربری کی تصانیف و تراجم میں اِس ترجمہ کو مقبولیت حاصل ہے۔ اِس کی اشاعت 1955ء میں ہوئی۔

جائزہ[ترمیم]

ترجمہ قرآن کو بیسویں صدی عیسوی کے تراجم قرآن کی صفِ اول میں شمار کیا جاتا ہے جو تعصب سے پاک ہے، حالانکہ مصنف مسیحی تھے۔ کتاب کے دیباچہ میں مصنف کے اِس بات کا اظہار کیا تھا کہ: " اہل مسلم کے نزدیک قرآن کی تفسیر مشکل ترین مراحل میں سے ایک ہے، اِس لیے میں صرف اِس کا ترجمہ کر رہا ہوں۔"

عربی زبان کے مشہور محقق و ادیب خلیل محمد نے اِس ترجمہ قرآن سے متعلق بیان دیا کہ: "یہ ترجمہ بغیر کسی تعصب کے غالباً دنیا بھر کے بہترین تراجم قرآن میں شامل کر لیا گیا ہے۔"[2]

مترجم و محقق قرآن محمد عبدالحلیم نے اِس ترجمہ قرآن سے متعلق لکھا ہے کہ:

" اربری نے اِس ترجمہ کے ذریعہ سے جس احترام و عقیدت کا اظہار کیا ہے، وہ دیکھنے کو خوشگوار اور سننے کو خوشنماء محسوس ہوتا ہے۔ اُس کے عربی زبان کے جملوں اور آیات کے ترجمہ میں محتاط اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ عربی زبان کے محاورات، روزمرہ کی گفتگو اور بول چال سے واقف ہے اور عربی زبان کی انشاء سے قریب تر ہے۔ تاہم اِس ترجمہ میں جس چیز کی کمی ہے وہ یہ ہیں کہ ضروری مقامات پر جہاں تشریح وضاحت طلب ہونی چاہیے تھی، نہیں کی گئی، تفسیری معلومات کا فقدان ہے اور یہ بات انگریزی زبان کے متکلمین کو قرآن کا ترجمہ پہلی بار پڑھتے ہوئے دشواری میں ڈال سکتا ہے۔"[3]

اشاعت[ترمیم]

اِس ترجمہ قرآن کی اشاعت 1955ء میں لندن سے ہوئی۔ پہلی جلد میں سورہ الفاتحہ سے سورہ طٰہٰ تک کا یعنی 21 سورتوں کا ترجمہ موجود ہے اور یہ جلد 352 صفحات پر مشتمل ہے۔ دوسری جلد میں سورہ الانبیاء سے سورہ الناس تک یعنی 93 سورتوں کا ترجمہ موجود ہے اور یہ جلد 376 صفحات پر مشتمل ہے۔ کل صفحات 728 ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Koran Interpreted, trans. by Arthur J. Arberry, 2 vols (London: Allen & Unwin; New York: Macmillan, [1955]).
  2. Assessing English Translations of the Qur'an :: Middle East Quarterly
  3. M. A. S. Abdel Haleem: The Qur'an - a new translation (introduction)