وندنا لوتھرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وندنا لوتھرا

معلومات شخصیت
پیدائش 1959،
بھارت
شوہر مکیش لوتھرا
اولاد دو بیٹیاں
پیشہ تجارت
اعزازات

پدم شری کاروبار شروع کرنے والی خاتون ایوارڈ
(Woman Entrepreneur Award)


فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کامیاب تجارت پیشنہ خاتون ایوارڈ
(FICCI Successful Business Woman Award)

ایمیٹی کامیاب خاتون یوارڈ
(Amity Women Achievers)

غیر معمولی تجارتی خاتون یوارڈ
(Outstanding Business Woman Award)


راجیو گاندھی کامیاب خاتون ایوارڈ
(Rajeev Gandhi Women Achiever Award)
ویب سائٹ
ویب سائٹ وی ایل سی سی کی دفتری ویب سائٹ

وندنا لوتھرا (پیدائش: 12 جولائی 1959ء) ایک بھارتی تجارتی شخصیت اور وی ایل سی سی ہیلتھ کیر لیمیٹیڈ کی بانی ہیں۔ یہ خوبصورتی اور صحت کا ادارہ ہے[1] جو ایشیا، افریقا اور جی سی سی ممالک میں موجود ہے۔[2] اس کے علاوہ وہ بیوٹی اینڈ ویلنیس سیکٹر اسکیل کونسل (بی اینڈ ڈبلیو ایس ایس سی) کی صدرنشین خاتون ہیں، جو مرکزی حکومت کی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اسکیم کے تحت تربیت فراہمی کی مہم ہے۔ انھیں حکومت ہند کی جانب سے 2013ء میں پدم شری سے نوازا گیا جو چوتھا اعظم ترین شہری اعزاز ہے۔ یہ اعزاز انھیں تجارت و صنعت میں ان کے تعاون کی وجہ سے دیا گیا ہے۔[3] اس کے علاوہ انھیں ایشین بزنس لیڈرز فورم ٹریل بلیزر ایوارڈ 2012ء میں اور انٹرپرائز ایشیا ویمین آنٹراپرینر آف دی یر ایوارڈ 2010ء میں عطا کیا گیا تھا۔ یہ فوربز ایشیا کی پاور بزنس ویمین کی سالانہ فہرست میں ایشیا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علوقے میں 26 ویں مقام پر تھی۔ یہ فوربز سالانہ فہرست کی 50 سب سے بااثر بھارتی خواتین میں لگاتار پانچ سال شامل رہی – 2011ء سے 2015ء تک۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

وندنا لوتھرا کا جنم نئی دہلی میں 1959ء میں ہوا۔ ان کے والد میکانیکل انجینئر تھے اور ان کی ماں ایک خیراتی یوگا آشرم ایک آیورویدی ڈاکٹر کی مدد سے چلاتی تھی، جس کا نام امر جیوتی تھا۔ اس نے اپنا گریجویشن دہلی کے پالی ٹیکنیک فار ویمین سے کیا۔ اس کے بعد وہ خوبصورتی، چستی، غذا، تغذیہ اور جلد کی نگہداشت میں مہارت حاصل کرنے جرمنی، مملکت متحدہ اور فرانس گئی۔

1980ء میں ان کی شادی مُکیش لوُتھرا سے ہوئی۔ 1989ء میں اس نے وی ایل سی سی کی تغذیہ اور وزن گھٹانے کی خدمات کے مرکز کے طور پر صفدرجنگ ڈیولپمنٹ ایریا، دہلی میں بنیاد رکھی، جب کہ ان کی بڑی لڑکی تین سال کی تھی۔

وی ایل سی سی کے بارے میں[ترمیم]

وندنا لوتھرا کا ایجاد کردہ وی ایل سی سی ملک و بیرون ملک وسیع پیمانے پر فروغ پایا ہے۔ یہ وزن کے انتظام اور خوبصورتی کے پروگراموں (جلد، جسم اور بالوں کا علاج اور ترقی یافتہ جلدیات اور جمالیاتی حل) پر مشتمل ہے۔ ایل سی سی کے وزن کے انتظام کے حل میں منفرد ڈی این اے پر مبنی وزن کے انتظام کا نظام موجود ہے جس میں وزن کو شخصیت کی مناسبت سے ڈھالا جا سکے۔

وی ایل سی سی بھارت کی طول و عرض میں سب سے زیادہ خوبصورتی اور بہتری کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ مراکز موجودہ طور 326 جگہوں پر 153 شہروں اور 13 ملکوں میں پھیلا ہے جو جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، جی سی علاقہ اور مشرقی افریقہ میں پھیلا ہوا ہے۔ 4,000 سے زائد پیشہ ور برسرخدمت ہیں، جن میں مشیر، طبی پیشہ ور، فزیوتھراپسٹ، ماہرین جمالیات اور خوبصوتی کے پیشہ ور شامل ہیں۔ وی ایل سی سی بھارتی بھارتی خوبصورتی اور بہتری کی صنعت میں بازار کے حصے کے حساب سے رہنمایا نہ موقف حاصل ہے۔

یہ کمپنی 170 بالوں کی دیکھ بال، جلد کی دیکھ بال اور جسم کی دیکھ بال کی مصنوعات کو تیارکرکے ان بازارکاری کے ساتھ ساتھ فعال اور مقوی غذا فراہم کرتا ہے جو کمپنی کے چھت کے نیچے لی جاتی ہے (وی ایل سی سی مراکز میں علاج ومعالجہ کے دوران)۔ یہ مصنوعات بھارت میں 100,000 بِکری کے مقامات پر فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس کے ع لاوہ 10,000 سے زائد بِکری کے مقامات جی سی سی اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں جہاں یہ مصنوعات دستیاب ہیں۔ کمپنی آن لائن بازارکاری کو بہ روئے کار لاتی ہے۔

وی ایل سی سی پیشہ ورانہ تربیت بھی دیتی ہے جس کا نام وی ایل سی سی انسٹی ٹیوٹ آف بیوٹی اینڈ نیوٹریشن ہے۔ یہ ترقی کر کے بھارت کی سب سے بڑی تعلیمی اکیڈمی بن گئی ہے جو خوبصورتی اور تغذیہ کے شعبے میں 73 کیمپس 55 شہروں میں چلاتی ہے اور ایک نیپال میں ہے۔ یہ ادارہ جات ہر سال تقریبًا 10,000 طلبہ کو تربیت کر چکے ہیں اور یہ مختلف تعلیمی شعبوں میں کئی نصابوں کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

انسانیت دوستی[ترمیم]

وندنا کافی فعالیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناداروں اور اپاہجوں کی مدد مفت تعلیم کے لیے اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔ وہ ایک غیرسرکاری تنظیم خوشی کی نائب صدرنشین ہے جو کئی منصوبہ جات جیسے کہ ٹیلی میڈیسین (ادویہ کی دوردراز علاقوں میں فراہمی)، 3,000 طلبہ کے لیے دوپہر کے کھانے کے ساتھ اسکول کا نظم اور ایک پیشہ ورانہ تربیت کی سہولت۔

وہ امر جیوتی چیاریٹیبل ٹرسٹ کی سرپرست ہیں جو ایک تصور پر پہلی بار کام کیا کہ معذوری سے متاثر اور غیر متاثر بچوں کو پہلی بار مساوی تعداد میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک تعلیم فراہم کی جائے۔ یہ ٹرسٹ موجودہ طور پر 800 طلبہ کو اپنے دو اسکولوں میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔

انعامات و اعزازات[ترمیم]

وندنا نے عمدہ کارکردگی اور صنعتی انفرادیت کے لیے پچھلے کئی سالوں سے کئی اعزازات حاصل کیے۔ ان میں پدم شری (بھارت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز) 2013ء میں تجارت اور صنعت میں اپنے تعاون کے لیے حاصل کیا۔

  • دی ایشین بزنس لیڈرز فورم ٹریل بلیزر ایوارڈ 2012ء میں اور انٹرپرائز ایشیا ویمین آنٹراپرینر آف دی یر ایوارڈ 2010ء میں عطا کیا گیا تھا۔
  • دی انٹرپرائز ایشیا آنٹرپرینر آف دی یئر ایوارڈ 2010ء میں دیا گیا۔
  • انھیں ایشین بزنس لیڈرز فورم ٹریل بلیزر ایوارڈ 2012ء میں اور انٹرپرائز ایشیا ویمین آنٹراپرینر آف دی یر ایوارڈ 2010ء میں عطا کیا گیا تھا۔ یہ فوربز ایشیا کی پاور بزنس ویمین کی سالانہ فہرست میں ایشیا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علوقے میں 26 ویں مقام پر تھی۔ یہ فوربز سالانہ فہرست کی 50 سب سے بااثر بھارتی خواتین میں لگاتار پانچ سال شامل رہی – 2011ء سے 2015ء تک۔

مطبوعات[ترمیم]

وندنا لوتھرا نے دو کتابیں انگریزی میں لکھی ہیں: Complete Fitness Programme[4] اور A Good Life,[5] جو صحت اور جسمانیت سے تعلق رکھتی ہین۔

  • Vandana Luthra (2011)۔ Complete Fitness Programme۔ Sangam Books۔ صفحہ: 152۔ ISBN 978-8125906919۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 
  • Vandana Luthra (2013)۔ A Good Life۔ HarperCollins India۔ صفحہ: 240۔ ISBN 978-9351160113۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "VLCC"۔ VLCC۔ 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 19, 2014 
  2. "BBC Interview of VLCC Founder & Mentor Vandana Luthra"۔ BBC World News - YouTube video۔ 18 October 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 19, 2014 
  3. "Padma 2013"۔ The Hindu۔ 26 January 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 10, 2014 
  4. Vandana Luthra (2011)۔ Complete Fitness Programme۔ Sangam Books۔ صفحہ: 152۔ ISBN 978-8125906919۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 
  5. Vandana Luthra (2013)۔ A Good Life۔ HarperCollins India۔ صفحہ: 240۔ ISBN 978-9351160113۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مئی 2017 

خارجی روابط[ترمیم]

  • "Padma Awards List"۔ Indian Panorama۔ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ October 12, 2014 
  • "BBC Interview of VLCC Founder & Mentor Vandana Luthra"۔ BBC World News - YouTube video۔ 18 October 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 19, 2014 
  • لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
  • لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
  • لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
  • "Business Standard Interview"۔ Business Standard۔ September 3, 2010۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 19, 2014 
  • "Profile on Small Industries Development Bank of India"۔ Small Industries Development Bank of India۔ 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 19, 2014 

سانچہ:پدم شری اعزاز