علاء الدین پاشا (وزیراعظم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علاء الدین پاشا (وزیراعظم)
وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
مدت منصب
1320ء1331ء
حکمران سلطان عثمان اول، سلطان اورخان اول
نیا عہدہ
نظام الدین احمد پاشا
معلومات شخصیت
مقام وفات بورصہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب سنی اسلام
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علاء الدین پاشا (وفات: 1331ء) سلطنت عثمانیہ کے پہلے عثمانی وزیر اعظم تھے۔ وہ 1320ء سے 1331ء تک وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر رہے۔

سوانح[ترمیم]

علاء الدین پاشا کا سنہ پیدائش معلوم نہیں ہو سکا، البتہ وہ ترک نسل کے باشندے تھے۔ علاء الدین پاشا کی پیدائش موجودہ ترکی کے شہر نالیحان کے ایک قصبہ شاندرے، نالیحان میں ہوئی تھی۔ علاء الدین کے والد کمال الدین تھے۔ علاء الدین پاشا عموماً حاجی کمال الدین اوغلو علاء الدین یا علاء الدین بن حاجی کمال الدین کے نام سے مشہور تھے۔ علاء الدین کا تعلق شاندارلی خاندان سے تھا۔ علاء الدین پاشا حنفی فقیہ بھی تھے۔[1][2]

وزیر اعظم سلطنت عثمانیہ[ترمیم]

علاء الدین پاشا کو سلطان عثمان اول نے اپنے عہدِ حکومت کے اواخر سالوں میں یعنی 1320ء میں وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر کیا۔ سلطان اورخان اول کے تمام عہدِ حکومت میں وہ اِسی منصب پر فائز رہے۔ علاء الدین پاشا نے عثمانی فوج میں پہلا ایستادہ فوجی دستہ تشکیل دیا جو بعد میں ینی چری کہلایا۔ نئے دستے کی ٹوپیاں سفید رنگ کی کردی گئیں جو پہلے ترکمانی فوج کی سرخ ٹوپیوں جیسی تھیں۔[3] علاء الدین پاشا 1320ء سے 1331ء تک یعنی 11 سال تک وہ وزیراعظم سلطنت عثمانیہ کے عہدے پر فائز رہے۔

وفات[ترمیم]

1333ء سے قبل ہی علاء الدین پاشا کا انتقال ہوا۔ ترک مؤرخین کا خیال ہے کہ وہ 1331ء میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Prof. Yaşar Yüce-Prof. Ali Sevim: Türkiye tarihi Cilt II, AKDTYKTTK Yayınları, İstanbul, 1991 p 310
  2. Halil İnalcık:Kuruluş Dönemi OsmanlI Sultanları, İstanbul, ISAM, ISBN 978-605-5586-06-5 p.24, 71-72
  3. Lord Kinross:Ottoman centuries (translated by Meral Gaspıralı) ,İstanbul,Altın Kitaplar,ISBN 978-975-21-0955-1 p.26
سیاسی عہدے
ماقبل 
نیا عہدہ تشکیل دیا گیا
وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
1320ء1331ء
مابعد