سید وجیہ السیما عرفانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت سیّد محمد وجیہ السیما عرفانی قدس اللہ تعالیٰ سرہ العزیز[ترمیم]

سید محمد وجیہ السیما عرفانی
[[Image:
Sarkar Irfani sb.jpg
|150px|]]
ادیب
پیدائشی نامسید محمد وجیہ السیما
عرفیتبابا عرفانی
قلمی نامسید محمد وجیہ السیما عرفانی
تخلصعرفانی
ولادت4 اکتوبر 1920ء گوجر خان
ابتداراولپنڈی، پاکستان
وفات22 فروری1991ء سندر شریف (پنجاب)
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نعت
تصنیف اولمیرے حضورﷺ
معروف تصانیفمیرے حضورﷺ
ویب سائٹ/ آفیشل ویب سائٹ

بابا سیّد محمد وجیہ السیما عرفانی آستانہ سندر شریف کے بانی جنہیں بابا عرفانی اوربابا حضور بھی کہا جاتا ہے۔

ولادت[ترمیم]

سید محمد وجیہ السیما عرفانی کی ولادت 4اکتوبر 1920ء کو تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں ”لودھن“ کے ایک سیّدگھرانے میں ہوئی۔ آپ کے والد گرامی کا اسم گرامی سید محمد ہادی تھا۔ بابا عرفانی مادرزادولی تھے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے دادا حاجی فضل الدین کو خواب میں خواجہ معین الدین چشتی نے بابا حضور کی ولادت کی خوشخبری دی اور ساتھ نام بھی تجویز فرمایا۔

تعليم[ترمیم]

آپ نے نوعمری ہی میں نو ماہ کی قلیل مدت میں قرآن پاک حفظ کر لیا اور اس کے بعد درس نظامی کا کورس مکمل کیا۔ اس کے بعداسکول اور کالج کی تعلیم مکمل کی شروع میں باقاعدہ بیعت نہیں لیا کرتے تھے۔ 13 مارچ1977ءکو سیّد تلطف حسین معینی (جو خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی اولاد سے تھے) شملہ پہاڑی پر تشریف لائے اور بابا حضور کو اپنی موجودگی میں باقاعدہ بیعت کا سلسلہ شروع کروایا۔ آپ صرف چشتیہ سلسلہ میں ہی بیعت لیتے ہیں۔ آپ کو قرآن حکیم کے علاوہ تمام مجموعات احادیث زبانی یاد تھیں اور اس کے علاوہ بابا حضور کو سعدی، مولانا جامی، حافظ شیرازی اور علامہ اقبال کے تمام مجموعات یہاں تک کہ دور جاہلیت کے شعراءمثلاً امراءالقیس کا کلام بھی زبانی یاد تھا۔ سرکار بابا حضور ؒ کو عربی، فارسی اور انگریزی پر عبور حاصل تھا۔ یعنی جس طرح روانی سے وہ یہ زبانیں بولتے تھے اُسی روانی سے لکھا بھی کرتے تھے۔

ذريعه روزگار[ترمیم]

بابا حضور نے دینی علوم کو روزگار کا ذریعہ نہیں بننے دیا بلکہ ایک مترجم، صحافی اور براڈ کاسٹر کے طورپر کام کر کے اپنا روزگار کمایا۔ ریڈیوپاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور اخبارات اس کے گواہ ہیں۔ سیّد محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1943ء میں روزنامہ پر بھارت میں بطور ایڈیٹوریل سٹاف کے کیا۔ روزنامہ پر بھات میں آپ نے تقریباً ایک سال ملازمت کی۔ آپ نے روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ زمیندار، روزنامہ آفاق، روزنامہ پاکستان ٹائمز او رروزنامہ انصاف کراچی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات کے لیے لکھا۔

تصنيفات[ترمیم]

آپ کی  حیات مبارکہ میں آپ کی کتابوں کے تین مجموعے شائع ہو چکے تھے جو بالترتیب درج ذیل ہیں:

ان کے علاوہ آپ کی مزید کتب جو زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر قارئین کی داد وصول کر رہی ہیں وہ درج ذیل ہیں:

  • حی علی الصلوٰۃ (نماز کے مسائل شش کلمات، نماز، نماز جنازہ)
  • دعائے امام الشہداء (امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کا ترجمہ)
  • سراپائے جمال (سیرت طیبہ)
  • گنجینۂ صالحین (اولیاء اللہ پر ریڈیو تذکار کا مجموعہ)
  • صلی اللہ میرے حضورﷺ (سیرتِ طیبہ)
  • غنچۂ شوق (ملفوظاتِ بابا عرفانی)
  • تماشائے کرم (ملفوظاتِ بابا عرفانی)

وفات[ترمیم]

سیّد محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی کا وصال 22فروری 1991ء بمطابق 6شعبان المعظم 1411ھ بروز جمعة المبارک ہوا۔ آپ لاہور کے قریب ایک قصبہ سندر شریف 32کلومیٹر ملتان روڈ لاہور میں مدفون ہیں۔[2]

حواله جات[ترمیم]

  1. http://sundarsharif.com
  2. پاکستان کے نعت گو شعرا جلد دوم ،سید محمد قاسم،کراچی ،حرا فاؤنڈیش، 2007ء، ص 381