اضطراب عقلی
وکیپیڈیا سے
| عنوانات | D001523 |
|---|
اضطراب عقلی (mental disorder) یا اضطراب عقلی کو عام الفاظ میں ؛ نفسیاتی امراض ، ذہنی امراض اور یا پھر پاگل پن و جنون بھی کہہ دیا جاتا ہے۔ علم نفسیات و طب میں یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو کسی بھی ایسے اضطراب کے لیۓ اختیار کی جاتی ہے جس میں عقل (mind) اور ادراک (cognition) اپنی فطری حالت سے ہٹ گۓ ہوں، اور انکا یہ ہٹاؤ کم از کم اس معاشرے اور ماحول کے اعتبار سے عیاں اور قابل شناخت ہو کہ جس میں وہ متاثرہ شخصیت رہ رہی ہو۔