جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ابتداء کیجیۓ!   اڑوس
پڑوس
  تحریر
کریں
  شکل
صورت
  شکل
صورت
  رابطہ
سازی
  بات
چیت
  اندراج
رکنیت
  اضافی
معلومات
   
منصوبہ:آموختار(تحریر)TARMEEM2.PNG

کیا آپ نے ہر صفحے کے اوپر دیا گیا ---- "تـرمـیـم" ---- کا بٹن دیکھا؟ اگر آپ کسی بھی صفحے پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو اس صفحے کا متن ایک لکھائی خانے میں کھل جاۓ گا جس کو تدوینی خانہ (ایڈٹ باکس) کہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر آپ اسی وقت کسی بھی مضمون میں ترمیم کر سکتے ہیں اور یا پھر اسی وقت کوئی نیا مضمون لکھ بھی سکتے ہیں ، اور ایسا کرنے کے لیۓ آپ پر رکنیت حاصل کرنے یا اپنے نام کا اندراج کرنے کی قید بھی نہیں۔

اسی لمحے سے ابتداء کیجیۓ:

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی آپ کو مضامین لکھنے اور لکھ کر ان کو محفوظ کرنے کے بارے میں اعتماد حاصل نہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ عملی طور پر مضامین کی لکھائی میں حصہ لینے سے پہلے تھوڑی سی مشق کر لی جاۓ اور کچھ ہاتھ صاف کر لیا جاۓ تو آپ ایسا بہت آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں کیونکہ ویکیپیڈیا پر مشق کرنے اور تجربات کرنے کے لیۓ بھی ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ صفحہ اول پر آپ کو خوش آمدید کے خانے میں بائیں جانب ؛ ریتخانہ براۓ مشق ، لکھا ہوا نظر آۓ گا اور جب آپ اس پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو مشق کرنے کی جگہ تک لے جاۓ گا۔

پہلا قدم

  1. مشق کیلیۓ مخصوص صفحہ ریتخانہ براۓ مشق پر جاکر تـرمـیـم کے بٹن پر کلک کیجیۓ جس سے ریتخانہ کے صفحے پر ہی ایک لکھائی کا خانہ کھل جاۓ گا، جس کا عنوان ہوگا.......

    آپ "ریتخانہ" میں ترمیم کر رہے ہیں۔

  2. اب اس صفحے پر موجود لکھائی کے خانے میں آپ جو چاہیں لکھ سکتے ہیں، اگر ابھی آپ کے کمپیوٹر پر اردو کا سیٹ اپ نہیں تو آپ انگریزی ہی میں کوئی لفظ یا عبارت لکھ کر دیکھ سکتے ہیں ، مثال کے طور پر اپنا نام لکھیۓ۔

دوسرا قدم

منصوبہ:آموختار(تحریر)MEHFOOZ.PNG
  1. جب آپ اپنی عبارت یا جملہ لکھ چکیں تو اسکے بعد لکھائی خانے کے نیچے دیکھیۓ کہ آپ کو ایک سطر حقوقِ ادبیہ سے متعلق لکھی نظر آۓ گی اور اس سطر کے نیچے خلاصہ: نام کا ایک طویل سا خانہ نظر آۓ گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنی عبارت کو کوئی نام دیں جو کہ اس کے تاریخچے میں محفوظ ہو جاۓ تو وہ نام آپ اس خلاصہ: نامی خانے میں لکھ دیجیۓ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو اس خلاصہ: کے خانے کو خالی چھوڑ دیجیۓ۔
  2. خلاصہ: کے خانے کے نیچے آپ کو دو چوکور چھوٹے چھوٹے خانے ملیں گے ان کے بارے میں معلومات بعد میں کسی جگہ دی جائیں گی ، فی الحال ان کو خالی چھوڑ دیجیۓ۔
  3. اب آپ چاہیں گے کہ اپنی عبارت کو مستقل طور پر محفوظ کرنے سے پہلے کیوں نا اس کا ایک پیش نظر یا پری ویوو دیکھ لیا جاۓ تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ محفوظ ہونے کے بعد وہ دوسروں کو کیسی نظر آۓ گی، اور کیا اس میں کسی ہجے وغیرہ کی اصلاح کی ضرورت تو نہیں۔ ایسا کرنے کے لیۓ نیچے موجود ------ نمائش ------ کا بٹن دبایۓ۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کا لکھا ہوا صفحہ براؤزر میں پری ویوو کے طور پر نظر آۓ گا۔

تیسرا قدم

  1. کیا آپ نے نمائش کا بٹن دبا کر پری ویوو دیکھ لیا؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی ہوئی عبارت ، آپ کی توقعات کے مطابق ہے اور اس میں کوئی ہجے یا املا غلط نہیں تو اب آپ اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیۓ تیار ہیں۔
  2. اپنی تحریر کو مستقل کرنے کے لیۓ اب آپ نمائش کے بٹن کے دائیں جانب موجود محفوظ کا بٹن کلک کیجیۓ اور اپنی تحریر کو مستقل محفوظ کر دیجیۓ تاکہ اس سے جو چاہے استفادہ حاصل کر سکے۔
  3. نمائش کے بائیں جانب آپ کو ایک بٹن ------ تبدیلیاں دکھائیں ------ کے نام سے نظر آرہا ہوگا ، اس کے بارے میں ذکر بعد میں آۓ گا۔
  4. یہ تو تھا ویکیپیڈیا پر لکھائی کا آسان سا تعارف ، جو آپ کو ابتدائی مدد فراھم کرتا ہے مزید باریکیاں آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ معلوم ہوتی رہیں گی ؛ آگے بڑھتے رہیۓ!




آیۓ، ریتخانے میں گھروندے بنائیں!
اگلاقدم: ابتداء کیجیے! >>