دور تضبیط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک دور تضبیط اختراع ، جو کہ بلا کسی جسمانی تار اور براہ راست تعلق کے ہی دور سے برقی آلات کو تضبیط (control) کر سکتی ہے۔

دور تضبیط (remote control) جسے مختصراً دوربیط کہاجاسکتا ہے، ایک برقیاتی (electronic) اختراع جو برقی آلات کو دور سے تضبیط (control) یا قابو کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس اختراع (device) کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ یہ فاصلوں پر رہتے ہوئے بعید نما (TV) ، اور اسی قسم کی دیگر صارفی برقیات (consumer electronics) مثلا stereo اور DVD players وغیرہ تک ہدایات کے پیغام بھیج کر انکو ضبط میں رکھتی ہے۔

ان صارفی برقیات کے آلات کے ساتھ استعمال کیے جانے والے دور تضبیطے عام طور پر ایک دستہ نما ساخت کے اور ہلکے وزن کے ہوتے ہیں جن پر مختلف اقسام کی ہدایات نشر کرنےکے لئے مختلف اقسام کی گھنڈیاں (button) لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ آج کل تقریبا تمام ہی برقی آلات اس قدر جدت اختیار کے چکے ہیں کہ ان میں موجود تمام افعال ہی کو ان دور تضبیطی اختراعات کے زریعے قابو میں کیا جاسکتا ہے اور بہت ہی کم اور بنیادی اقسام کے افعال ہی شائد ایسے ہوں جنکے لئے اٹھ کر اس برقی آلے تک جانا پڑتا ہو۔

یہ دور تضبیطی اختراعات یا devices اپنے تضبیطی آلے (TV وغیرہ) تک اشارے (signals) بھیجنے کے لئے عام طور پر زیر سرخ (infra-red) کو استعمال میں لاتے ہیں۔ بعض اوقات ارسالی اشاروں (radio signals) سے بھی کام لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ ان میں عام طور پر اے اے یا اے اے اے جسامت کے برقیچے (batteries) توانائی کے منبع کے طور پر ڈالی جاتی ہیں۔