محمد ظفر اقبال جلالی
ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی (Zafar Iqbal Jalali)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی سکالر، پروفیسر، ڈاکٹر اور جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ہیں۔[1]
بچپن
[ترمیم]نین رانجھا تحصیل وضلع منڈی بہاؤ الدین (پنجاب) ایک مذہبی گھرانے میں 10 نومبر 1979ء کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی ۔[2]
تعلیم
[ترمیم]عصر حاضر کی عظیم درسگاہ جامعہ محمد یہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف میں قاری نذیر احمد جلالی سے قرآن مجید حفظ کیا۔ اور اسی مادر علمی سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کی۔ اور ایم فل کی تعلیم انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی۔ اور پی ایچ ڈی کا تحقیقی کام ’’ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ‘‘میں سر انجام دیا۔ اور پی ایچ ڈی میں امام احمد رضا خان کے اشعار پر مبنی ’’ اثر القرآن والسنۃ فی شعر الامام احمد رضا خان دراسۃ تحلیلۃ ونقدیۃ لشعرہ الاردی والعربی والفارسی ‘‘کے عنوان سے مقالہ تحریر کیا۔[3]
کام
[ترمیم]ان کا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر درس و تدریس تفسیر، اصول تفسیر حدیث، فقہ، عربی ادب اور دیگر اسلامی موضوعات پر 18 سے زائد سال کا تجربہ ہے۔
مناصب
[ترمیم]جامعہ غوثیہ رضویہ (جامعہ اسلام آباد) I-8/4میں پرنسپل اور شیخ الحدیث ہیں۔
شرعی بورڈ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ اور ملک وبیرون ملک سے آنے والے فتاویٰ کی اہم ذمہ داری بحسن وخوبی نبھا رہے ہیں ۔
اسلام آباد کالج فار بوائز G-6/3میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
اسلام سٹوڈنٹس فیڈریشن (I-S-F)کے سربراہ ہیں ۔
اسلام آباد علماءکونسل انٹرنیشنل کے سربراہ ہیں ۔
مجلہ’’ مدینۃ العلم ‘‘کے مدیر اعلیٰ ہیں ۔
انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہیں ۔
نظام المساجد کونسل اسلام آباد کے سربراہ ہیں ۔[4]
تصانیف
[ترمیم]- اثر القرآن والسنۃ فی شعر الامام احمد رضا
- اخلاق کی پاکیزگی
- فتاویٰ جامعہ اسلام آباد
- ارمغان مظہری درحدیث نبوی
- اربعین مظہری