مصنع لطیفی ترقی دہندہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مصنع لطیفی ترقی دہندہ (انگریزی: software developer) ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو مصنع لطیف کے ارتقا، اشاعت, استقرار, دیکھ بھال کا کام کر رہا ہو- مصنع لطیفی ترقی دہندہ ذمہ داریوں میں مصنع لطیف کا منصوبہ، خاکہ، تحقیق اور اختبار شامل ہیں-[1] مصنع لطیفی ترقی دہندہ منصوبے کے جائزہ کے لئے اطلاقی سطح پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں-
امریکہ میں ایک مصنع لطیفی ترقی دہندہ کی درجہ بندی 3 عنوان کے تحت کی جاتی ہے-
- شمارندی مبرمج
- مصنع لطیفی ترقی دہندہ، اطلاقی مصنع لطیف
- مصنع لطیفی ترقی دہندہ، نظامی مصنع لطیف
چند قابل ذکر مصنع لطیفی ترقی دہندہ مندرجہ ذیل ہیں
- پیٹر نارٹن (peter norton)
- رچرڈ گریوٹ (richard garriott)
- فلپ کھان (philippe kahn)
مصنع لطیفی ترقی دہندہ کے کام میں مندرجہ ذیل پہلو شامل ہو سکتے ہیں-
- مصنع لطیف کا خاکہ (software design)
- مصنع لطیف کی تنفیذ (software implementation)
- مصنع لطیف کا ادماج (software integration)
- معطیات کی منتقلی (data migration)
- تخصیص (Specification)
- ضروریات کا تجزیہ (requirements analysis)
- ممکن العمل مطالعہ (feasibility study)
- تجزیہ قیمت و فائدہ (cost–benefit analysis)
- دستاویزکاری (documentation)
- اختبار (testing)
- استقرار (maintenance)