معذوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(معذور سے رجوع مکرر)
معذوری کے اظہار کا بین الاقوامی اشارہ

انسانی جسم میں کسی بھی عضو یا جسم کے کسی بھی حصے یا جسمانی صحت کے بنیادی اُصول سے محرومی کے حامل افراد معذور کہلاتے ہیں۔ معذوری ذہنی بھی ہو سکتی ہے اور جسمانی بھی پیدائشی بھی ہو سکتی ہے اور حادثاتی بھی۔

ماہرین طب کے مطابق[ترمیم]

ہر وہ شخص جس کے لیے عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر عام کاروبارِ زندگی میں حصہ لینا محدود بن جائے اُسے معذور کہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق[ترمیم]

انسانی بدن کو ایسی چیز عارض ہونا جن سے اُس کے مزاج اور اعتدال میں فرق ہو اور اُس کی کارکردگی اس کی وجہ سے متاثر ہو اسے معذوری کہتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق[ترمیم]

اقوامِ متحدہ کے کنونشن (برائے معذور افراد کے حقوق)کے مطابق ۔۔۔ وہ افراد جنہیں طویل المعیاد جسمانی ،ذہنی یا حسیاتی کمزوری کا سامنا ہو جس کی وجہ سے انھیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے میں رکاوٹ پیش آتی ہو انھیں معذور کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]