جلد
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کھال سے رجوع مکرر)
کھال یا جلد جسم کے ہر حصے کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ اس کی دو تہیں ہوتی ہیں۔ بیرونی سخت تہ بَشرہ (epidermis) اور اندرونی نرم تہ ادمہ (dermis)۔ اندرونی تہ میں بے شمار غدود (glands) ہوتے ہیں جو پسینہ خارج کرتے ہیں ان غدود کے مواد میں خون کے اخراجی مادے جو کہ جسم سے نکال دیۓ جاتے ہیں اور پانی شامل ہوتا ہے۔ پسینہ کا اخراج کھال اور جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھتا ہے۔ دماغی محنت، جسمانی مشقت یا گرمی سے پسینہ آتا ہے۔ پسینہ جلد کو مرطوب رکھتا ہے اور جسم میں حرارت کا توازن قائم رکھتا ہے۔
Skin layers: epidermis, dermis, and subcutis, showing a hair follicle, sweat gland & sebaceous gland.
| ویکیمیڈیا العام میں جلد سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
