آئی پیڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(IPad سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


جالکاری تختی ایپل کمپیوٹر کی نئی تخلیق کا نام ہے جو اواخر جنوری 2010ء میں متعارف کرائے جانے کی افواہ ہے۔[1] بعض افواہوں کے مطابق یہ ایک لوحی شمارندہ ہو گا جو ایپل کے iPhone کی طرح کا سطح البین لیے ہو گا۔ مگر حالیہ دنوں میں مبصرین کا خیال ہے کہ یہ کتاب اور اخبار پڑھنے کی دنیا میں ایسی تبدیلی لائے گا جس طرح کی iPod اور iTunes سے موسیقی کی دنیا میں آیا ہے، یعنی یہ ایسی اختراع ہو گا جس پر آپ برقی طور پر خریدی کتابیں پڑھ سکیں گے اور اخبارات و رسائل کا مواد ماہانہ چندے کے زریعہ خرید کر پڑھیں گے۔ اخبارات و رسائل جن کو جالکاری کے زمانے میں مواد جالکار پر مفت دستیاب کرنا پڑا ہے امید سے بیٹھے ہیں کہ اس اختراع کے باعث قارئین اخبارات و رسائل کو پیسے دے کر پڑھنے پر رضامند ہو جائیں گے۔[2] واضح رہے کہ یہ کوئی نیا تصور نہیں، سونی اور امازان پہلے ہی کتاب برقی پڑھگر بیچ رہے ہیں۔[3]

بازار میں آنے کے بعد شور شرابا کافی مچا اور دوسرے کاروباریوں نے بھی لوحی شمارندہ متعارف کرانے کی نوید سنائی۔