صارف:غلام احمد رضا مصباحی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام اور ولدیت:

غلام احمد رضا مصباحی بن محمدواعظ الدین بن محمد شمشیر علی۔

ابتدائی تعلیم :

ناظرہ اور فارسی و عربی کی ابتدائی کتابیں گاؤں میں ہی اپنے والد اور دگر اساتذہ سے حاصل کی۔اس کے بعد دارالعلوم اشرفیہ،چوراسی بہادر گنج میں داخلہ لیا بعدہ کچھ ایام مفتی شبیر پورنوی کے یہاں گزارے پھر شوق بلندی نے مہمیز کی تو ممبئی کے لیے رخت سفر باندھا اور وہاں ضیغم رضویت، ناشر مسلک اعلیٰ حضرت، حضور سراج ملت کے ہاتھوں قائم کردہ ادارہ بنام دارالعلوم فیضان مفتی اعظم، پھول گلی ممبئی میں علم ومعرفت کی دولت سے مالامال ہوا ۔

انتہائی تعلیم:

مگر منزل مقصود تک ابھی رسائی نہیں ہوسکی تھی اس لیے ایک نہایت مخلص استاد حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رقیب اعظم مصباحی صاحب کے مشورے سے ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے لیے تیاری شروع کردی ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وہاں مطلوبہ جماعت میں داخلہ لے کر چھ سال تک موقر اساتذہ کی بارگاہوں میں زانوئے تلمذ تہہ کیا اور اب وہ وقت سعید بھی آیا کہ7/فروری 2019ء عرس عزیزی کے پربہار موقع پر علماے کرام کے مقدس ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازا گیا۔

الحمدللہ سالانہ رزلٹ بہت اچھا رہا، پھر ہم نے جامعہ میں شعبہ اختصاص فی الفقہ میں انٹری ٹیسٹ دیا، الحمدللہ احباب کی دعاؤں کی بدولت اللہ رب العزت نے کامیابی عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمارے اس علمی سفر کو بحسن و خوبی پائے تکمیل تک پہنچائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم۔

فراغت از اختصاص فی الفقہ :

6/مارچ 2021 کو علماء و مشائخ کے مقدس ہاتھوں سے دستار فقہ و افتا سے نوازہ گیا۔

مصروفیت :

یکم اگست 2021ء سے عظیم غیر سیاسی دینی تحریک دعوت اسلامی انڈیا کے تحت چلنے والے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگپور میں بفضلہ تعالی تدریسی خدمات کی سعادت ملی ہے۔ الحمد للہ علی احسانہ ۔

اساتذۂ کرام:

حضرت علامہ مولانا محمد احمد مصباحی

حضرت محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین مصباحی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نسیم احمد مصباحی


حضرت علامہ و مولانا مفتی بدر عالم مصباحی

حضرت علامہ و مولانا محمد مسعود احمد برکاتی مصباحی

حضرت علامہ و مولانا نفیس احمد مصباحی

حضرت علامہ و مولانا مفتی محمود علی مشاہدی مصباحی

حضرت علامہ مولانا محمد اختر کمال مصباحی ۔ حضرت علامہ و مولانا محمد حبیب اللہ بیگ ازہری مصباحی ۔ حضرت علامہ مولانا محمد ازہر الاسلام ازہری مصباحی۔ حضرت علامہ مولانا محمد عرفان عالم مصباحی حضرت علامہ مولانا محمد خالد ایوب شیرانی مصباحی حضرت علامہ مولانا محمد سعید عالم مصباحی حضرت علامہ مولانا محمد شہروز عالم مصباحی حضرت علامہ مولانا محمد اظہار النبی مصباحی





حضرت علامہ مولانا دستگیر عالم مصباحی اب تک کی پڑھائی گئی کتابیں:

  1. هداية النحو
  2. هداية آخرين
  3. هداية أولين
  4. أصول الشاشي
  5. نور الأنوار
  6. معرفة التجويد
  7. جامع الوقف
  8. شرح مئة عامل
  9. شرح الوقاية
  10. مدارك التنزيل تفسير النسفي
  11. مختصر القدوري
  12. فارسي كي پہلی
  13. گلزار دبستان
  14. تسهيل المصادر
  15. المديح النبوي
  16. مصباح الانشاء
  17. القطبي رسالة الشمسية
  18. مير قطبي حاشيةالمير على القطبي
  19. مقامات الحريري
  20. البلاغة الواضحة
  21. 2023
  22. نصاب الصرف
  23. منهاج العربية
  24. القواعد الأساسية في علوم القران