اک میرا چاند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اک میرا چاند فلم شکریہ کے لیے نسیم بیگم کا گایا ہوا ایک مقبول گیت ہے۔ یہ گیت اداکارہ صابرہ سلطانہ پر فلمایا گیا جس میں وہ اسے اپنے دو بچوں کے لیے گاتی ہیں۔ گیت کی مقبولیت کی ایک وجہ بچوں کو سلانے کے لیے لوری کے طور پر اس کا استعمال کیا جانا بھی تھا۔ گیت کے بول کچھ یوں ہیں۔

اک میرا چاند اک میرا تارا
امی کی لاڈلی ابا کا پیارا

آیا ہے دیکھو بادل کا گھوڑا
بیٹھے گا اس پہ ننھا سا جوڑا
اڑتا پھرے گا رنگیں فضا میں
ٹھنڈی ہوائیں دیں گی جھکوڑا
رہے سلامت، تاقیامت، جوڑا تمھارا

اک میرا چاند اک میرا تارا
امی کی لاڈلی ابا کا پیارا

اے میرے راجا اے میری رانی
جُگ جُگ ہو آئے تم پہ جوانی
آنکھوں سے میری اوجھل نہ ہونا
واروں میں تم پہ یہ زندگانی
گھر کی ہو رونق، آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا سہارا

اک میرا چاند اک میرا تارا
امی کی لاڈلی ابا کا پیارا

بیرونی روابط[ترمیم]