مندرجات کا رخ کریں

کمپیوٹر پر نایکساں اردو حروف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو کے لیے اس وقت دو کلیدی تختہ مقبول ہیں۔ ایک تختہ میں کچھ حروف موجود ہیں جو دوسرے میں نہیں، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر جو اردو مواد جمع ہو رہا ہے اس میں ایک ہی لفظ مختلف یکرمزی حروف سے لکھا نظر آتا ہے۔ بعض جگہ ایک حرف اور کسی جگہ دو حروف کا مجموعہ جو مل کر دیکھنے میں اسی طرح لگتا ہے۔ زیادہ تر یہ ایسے حروف ہیں جس میں حرف "ء" (ھمزہ) کسی صورت استعمال ہوا ہے۔

ذیل میں ہم یکرمزی حرف اور اس کے برابر "دو یکرمزی حرف" کا جدول دیتے ہیں:

0622 0627, 0653 آ آ
06C2 06C1, 0654 ۂ ۂ
0624 0648, 0654 ؤ ؤ

واضح رہے کہ یکرمزی قواعد کے تحت یہ صورتیں برابر ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ فونٹ میں یہ تھوڑا مختلف دِکھ سکتی ہیں۔ گوگل جیسے تلاش کندہ اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ یہ یک اور دو حرفی صورتیں برابر ہیں۔ اس کے علاوہ املا پڑتالگر اطلاقیہ کو بھی اس کا خیال رکھنا ہو گا۔

اس کے علاوہ کچھ الفاظ کے ہجوں پر اردو دانوں کا اتفاق نہیں۔

آؤ = آ + ئ آئی = آ + ئ + ی
آئے = آ + ئے آئے= آ + ئ + ے

اوائل الکلمہ اگر بغیر "۔" کے لکھنا ہوں، تو حروف کے درمیان بصورت ضرورت یکرمزی تظبیط حرف zwnj ڈال دیا جاتا ہے۔ مثلاً

ورائے متن زبان تدوین = و + م + 'zwnj' + ز + ت = وم‌زت

یہاں 'م' اور 'ز' کو جڑنے سے بچانے کے لیے ان کے درمیان 'zwnj' ڈالا گیا ہے۔ ہجے پڑتالگر اطلاقیہ hunspell تظبیط حرف 'zwnj' کو فضاء کی طرح سمجھتا ہے اور جن حروف کے درمیان یہ آئے، انھیں علاحدہ علاحدہ لفظ تصور کرتا ہے۔ اس لیے اوائل الکلمات لکھنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہر دو حروف کے درمیاں 'zwnj' ڈالا جائے، چاہے اس کی ضرورت ہو یا نہ۔ گویا اوپر کی مثال یوں لکھنا چاہیے:

و + 'zwnj' + م + 'zwnj' + ز + 'zwnj' + ت = وم‌زت

بیرونی روابط

[ترمیم]