تابش صمدانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تابش صمدانی معروف قانون دان اور نعت گو شاعر تھے۔

نام[ترمیم]

قلمی نام تابش صمدانی اصل نام طفیل احمد، والد کانام خلیل احمد خلیل صمدانی تھا۔

پیدائش[ترمیم]

تابش صمدانی 20 اگست 1941ء کو بیکانیر(راجستھان) ، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ -

حالات زندگی[ترمیم]

1970ءمیں اپنے تایا کے انتقال پر تعزیت کے لیے اپنے والد خلیل صمدانی کے ہمراہ ملتان آئے اوراسی دوران میں خلیل صمدانی کا انتقال ہو گیا۔ خلیل صمدانی بھی نعت گو شاعر تھے۔ان کی وفات کے بعد تابش صمدانی نے ملتان میں ہی قیام کیا اور پاکستان کی شہریت اختیار کرلی۔انھوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی اوراسی پیشے سے منسلک ہو گئے۔وہ بزم نور کے زیراہتمام ملتان میں نعتیہ مشاعروں میں شرکت کرتے رہے

وفات[ترمیم]

15 اپریل 2002ء کو وفات پائی مُلتان(پنجاب) ، پاکستان میں سپرد خاک ہوئے۔ [1]

تصانیف[ترمیم]

  • مرحبا سیدی
  • منقبت کے پھول(1986ء)
  • نذرسعید(1987ء)
  • برگ ثناء ملتان،خلیل صمدانی اکادمی،1988ء ،[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 38 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی
  2. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6871