تبادلۂ خیال:پروشیا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

سلام

صاحب معذرت چاہوں گا، لیکن پرشیا تو ایران کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ "پروزیا" بنتا ہے جو جرمنی کا حصہ تھا میرا خیال میں۔ تھوڑی سی وضاحت کر دیجیۓ گا۔

شکریہ

آصف 13 جنوری 2007ء

آصف صاحب[ترمیم]

اسلام علیکم

میرے مضمون میں دلچسپی لینے کا شکریہ۔

میرے خیال میں آپ کو دونوں لفظوں کے اردو تلفظ سے مغالطہ ہوا ہے۔ اگر آپ انگریزی ہجے دیکھیں تو فرق واضحے ہو جاۓ گا۔

Prussia اور Persia

خرم

  • رے پر پیش کی کمی تھی جو پوری کردی گئی ہے۔ افراز

وضاحت[ترمیم]

السلام وعلیکم! برادران یہ بالکل ویسا ہی جیسا Russia یعنی رشیا سے پہلے "پ" لگادیا جائے۔ یہ Persia نہیں۔ --Fkehar 05:19, 15 جنوری 2007 (UTC)

  • فہد بھائی اس لنک پر تلفظ سن لیجیۓ ، میرا خیال ہے کہ پ پر پیش کے ساتھ پُراشیا ہی ادا ہو رہا ہے ہاں یہ ہے کہ روانی کے لہجے میں پراشا لگتا ہے۔ اگر جرمنی میں کوئی اور تلفظ ادا کیا جاتا ہو تو مجھے نہیں معلوم ، براہ کرم آپ خود مضمون میں تصیح فرمادیجیۓ۔ افراز

آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں افراز صاحب! --Fkehar 05:58, 15 جنوری 2007 (UTC)


وضاحت[ترمیم]

سلام

بی ایس سی کی انگش کی کتاب میں ایک سبق موجود ہے جہاں فرانس اور جرمنی کی جنگ کا احوال دیا گیا ہے، سبق کا نام مجھے یاد نہیں ہے۔ لیکن مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پروفیسر صاحب نے اسکا تلفظ "پرووزیا" پڑھایا تھا۔ اور آپ یہاں پر انگریزی ہجے بھی پڑھ لیں۔ pru کو "پروو" پڑھ سکتے ہیں نا کہ "پر"۔

Pru = پروو / نا کہ" پر"

اگر آپ "پر" پڑھنا چاہیں تو پھر ایسے لکھنا پڑھنا ہو گا۔ Purssia

Pur = پر (پ پر پیش کے ساتھ)


باقی آپ بہتر جانتے ہیں، میں مزید کچھ نہیں لکھنا چاہتا۔

شکریہ

آصف 15 جنوری 2007ء


  • آصف صاحب آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں میں نے ابھی آکسفورڈ کی انگریزی۔اردو لغت میں پڑھا ہے جہاں Prussian کا ترجمہ "پروشیا کا رہنے والا" لکھا ہے۔ افراز صاحب و دیگر کی رائے کے بعد اس میں تبدیلی کردی جائے --Fkehar 09:56, 15 جنوری 2007 (UTC)
  • جی بالکل آصف صاحب اور فہد صاحب آپکی بات غلط نہیں کہ ہمکو وہی تلفظ لکھنا چاہیۓ کہ جو رائج ہے۔ آپ جس طرح مناسب سمجھیں تبدیلی کردیجیۓ۔ بس ایک بات ہے کہ کم از کم انگریزی میں اسکا تلفظ ، پُراشیا یا پُراشا ہی ادا کیا جاتا ہے ، اسکی تصدیق آپ میرا اوپر دیا ہوا لنک کھول کر اس میں سن سکتے ہیں۔ ایک تجویز نیچے درج کردیتا ہوں پسند آۓ تو اختیار کرلیجیۓ۔
  • پروُزیا (پُراشیا یا پُراشا یا پروشیا / Prussia)

مضمون کی ابتداء میں اسطرح کا اندراج کوئی پیچیدگی پیدا نہیں کرے گا۔ اور پھر مختلف ناموں کو رجوع مکرر (re-direct) کر دیجیۓ۔ میری اس نام میں کوئی دلچسپی نہیں بات چل رہی تھی صرف اس لیۓ اپنا خیال پیش کردیا۔ یہ صرف تجویز ہے، فیصلہ آپ لوگوں کو خود کرنا ہے جو مناسب لگے۔ افراز

  • ویسے ابھی ابھی دیکھا ہے ، فارسی ویکی والو نے تو اسے پروس بنایا ہوا ہے :-) افراز


  • آصف صاحب مجھ ناچیز کی رائے میں اسے پروشیا بنا دیا جائے تو بہتر ہے ۔ --Fkehar 10:56, 15 جنوری 2007 (UTC)