حاجی خیال زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے پٹرولیم اینڈ گیس[1]
حاجی خیال زمان 2013ء اور پھر 2018ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی این اے 33 ہنگو سے منتخب ہوئے تھے ، انھوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دی تھی۔[2] پشاور میں امارات ہوٹل کے مالک تھے، ان کا پراپرٹی کا کاروبار تھا
وفات[ترمیم]
حاجی خیال زمان اورکزئی 14 فروری 2022ء کو انتقال کرگئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ 15 فروری دوپہر دو بجے بحریہ ٹاؤن ، اسلام آباد میں ادا کی گئی،[3]