مندرجات کا رخ کریں

شیدانی شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیدانی شریف
قصبہ ،یونین کونسل
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع رحیم یار خان
تحصیلتحصیل لیاقت پور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

شیدانی شریف (انگریزی: Shedani Sherif) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل لیاقت پور کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1] تحصیل لیاقت پورمیں کے ایل پی روڈ اور دریائے سندھ کے درمیان ایک چھوٹی سی بستی ہے ۔
شیدانی شریف لیاقت پور سے کوئی 35کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے مغرب کی جانب ہیڈملکانی واقع ہے - شیدانی شریف خاندان کوریجہ کے خواجگان کا مسکن ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ جن کاتعلق چاچڑاں شریف کے کوریجہ خاندان سے بھی ہے۔ اس خاندان کے بزرگان نے اسے علاقے میں رشدو ہدایت کی شمع جلائی تھی اور ہزاروں افراد ان کے مرید ہو گئے تھے اب بھی اس علاقے کی اکثر قومیں ان کے مزارات سے عقیدت رکھتی ہیں او راس خاندان کی موجودہ سیاسی و مذہبی شخصیات

نامور شخصیات[ترمیم]

شیدانی شیریف میں نامور بزرگ خواجہ قاضی محمد عاقل کے دوخلفاء سید شریف محمد بخاری ،او ر سید محمد اعظم بخاری کے مزارات بھی ہیں۔ شیدانی شریف کی مرحوم شخصیات میں خواجہ تاج محمود عرف کالے میاں سائیں مرحوم ،مولانا محمد بخش مرحوم ،جام الہی بخش لاڑ مرحوم (سابق چیئرمین یونین کونسل ) یہاں کی ادبی شخصیات میں کہتر (سرائیکی شاعر ) خواجہ طاہر محمود کوریجہ اور محمد یوسف کوریجہ ہیں ۔

شیدانی شریف کے کوریجہ صاحبان نے پاکستان کی سیاست میں بڑا نام پایا ہے۔ یہاں کی سیاسی شخصیت نے ہردور میں صوبائی او رقومی اسمبلی کاالیکشن لڑکر قومی خدامات سر انجام دیں ہیں ۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Union Councils"۔ 14 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2017 
  2. "Rykupdate.com"۔ 28 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2017