صنعت تضاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صنعتِ تضاد کو تطبیق۔ طباق اور تکاخو بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ صنعت ہوتی ہے کہ کلام میں دو ایسے کلمے لائے جائیں جو معنو ی طور پر ایک دوسرے کی ضد ہوں مثلاً : شبنم و گل میں فرق اتنا ہے ایک ہنستا ہے ایک روتا ہے یہاں ہنسنا اور رونا تضاد ظاہر کرتا ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں۔ تضاد ایجابی و تضاد سلبی۔

مثاليں:

      ایک سب اگ ایک سب پانی
      دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں 


وضاحت: آگ اور پانی صنعت تضاد ہیں یہ دونوں مختلف ہیں ایک دوسرے کے متضاد ہیں

٢

سیرتیں بے قیاس ہوتی ہیں صورتیں غم شناس ہوتی ہیں۔ جن کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہو اُن کی آنکھیں اداس ہوتی ہیں


وضاحت: مسکراہٹ اور اداس صنعت تضاد ہیں یہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں


Skyasir4242 -:Written by