عمران قادر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عمران قادر (پیدائش: 12 فروری 1982ء اسلام آباد)ایک فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی پہچان عبدالقادر کے حوالے سے ہے جو پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ سپن باولر تھے ان کے بھائی سلیمان قادر' رحمان قادر' عثمان قادر کے علاوہ ان کے انکل علی بہادر اور بہنوئی عمر اکمل بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں عمران قادر نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس رحمان قادر نے نیشنل بینک اف پاکستان کی طرف سے 6 فرسٹ کلاس' سیلمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس' اور عثمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ جبکہ ان کے انکل علی بہادر نے واپڈا کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ ان کے بہنوئی عمر اکمل 16 ٹیسٹ' 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں عمران قادر سیدھے ہاتھ کے بیٹسمین اور لیگ بریک گگلی باولر ہیں.

اعداد و شمار[ترمیم]

عمران قادر نے 10 فرسٹ کلاس میچوں کی 19 اننگ میں 322 رنز سکور کیے ہیں جن میں 69 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ہے جس کی اوسط 16.94 رہی دو نصف سنچریاں اس کھاتے میں جمع ہیں جبکہ۔انھوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کی۔

حوالہ جات[ترمیم]