معرکہ سنگم نیر
معرکہ سنگم نیر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ مرہٹہ سلطنت کی فتوحات | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
مرہٹہ سلطنت | مغلیہ سلطنت | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
شیواجی Sidhoji Nimbalkar | Ramnast Khan | ||||||
طاقت | |||||||
نامعلوم | نامعلوم | ||||||
ہلاکتیں اور نقصانات | |||||||
نامعلوم | نامعلوم |
معرکہ سنگم نیر سنہ 1679ء میں مغلیہ سلطنت اور مرہٹہ سلطنت کے درمیان میں سنگم نیر کے مقام پر پیش آیا تھا۔ یہ آخری معرکہ تھا جس میں شیواجی شریک رہے۔ شیواجی جالنہ کی لوٹ سے واپس ہو رہے تھے کہ اثنائے راہ مغل افواج ان پر حملہ آور ہو گئیں۔ مرہٹوں نے مغلوں کو تین دنوں تک الجھائے رکھا لیکن بالآخر جرنیل سدھوجی نمبالکر اور دو ہزار مرہٹہ سپاہی مارے گئے۔ مرہٹہ فوج کا بڑا حصہ ختم ہو گیا تو شیواجی کو وہاں سے فرار ہونا پڑا۔ فرار ہوتے وقت ان کے ساتھ محض پانسو افراد تھے۔[1][2]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Jacques, Tony۔ Dictionary of Battles and Sieges۔ Greenwood Press۔ صفحہ: 825۔ ISBN 978-0-313-33536-5۔ 26 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولائی 2018
- ↑ Rana, Bhawan Singh۔ Chhatrapati Shivaji۔ Diamond Pocket Books Ltd.۔ صفحہ: 100۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولائی 2018