کوثر پروین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گلوکارہ

پیدائش[ترمیم]

1933ء کو پٹیالہ میں موسیقار عنایت علی شاہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔[1]

گلوکاری[ترمیم]

انھوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے ابتدائی دور میں لاتعداد فلموں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔ خصوصاً 1954ء میں سید عطا اللہ شاہ ہاشمی کی بنائی ہوئی فلم نوکر میں سورن لتا پر فلم بند ہونے والی مشہور لوری 'میری اکھیوں کے تارے میں تو واری واری جائوں' کوثر پروین کی شناخت بن گئی۔ کوثر پروین کے دیگر مقبول نغموں میں 'کب تک رہوگے اجی دور دور ہم سے' (فلم: چھوٹی بیگم) 'اومینا، نہ جانے کیا ہو گیا' (فلم: قاتل) 'ہر قدم پہ ستم' (فلم: حمیدہ) 'باربار ترسے مورے نیناں' (فلم:وعدہ) اور 'ستمگر مجھے بے وفا جانتا ہے' (فلم: سات لاکھ) کے علاوہ سلیم رضا کے ساتھ گائے ہوئے متعدد دو گانے شامل ہیں.

وفات[ترمیم]

30 دسمبر 1967ء کو وفات پاگئیں۔ کوثر پروین اداکارہ آشا پوسلے اور رانی کرن کی چھوٹی بہن اور معروف موسیقار اختر حسین کی شریک حیات تھیں،[2]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات

  1. https://www.express.pk/story/203593
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2019