2015 لاس لانوس ایئربیس حادثہ

متناسقات: 38°56′54″N 01°51′48″W / 38.94833°N 1.86333°W / 38.94833; -1.86333
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2015 لاس لانوس ایئربیس حادثہ
تباہ ہونے والے جہاز کی تصویر
حادثہ
تاریخ26 جنوری 2015ء (2015ء-01-26)
خلاصہزیر تحقیق
مقاملاس لانوس ایئربیس، الباسیتے، ہسپانیہ
38°56′54″N 01°51′48″W / 38.94833°N 1.86333°W / 38.94833; -1.86333
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسمایف-16
آپریٹرہیلینک ایئرفورس
اندراج084
عملہ2
اموات11 (بشمول زمیں پر موجود 9 افراد)[1]
زخمی21[2][1]

26 جنوری 2015ء کو ہیلینک ایئرفورس کا جنرل ڈائنامکس ایف-16 فائٹنگ فالکن جیٹ فائٹر لاس لانوس ایئربیس، الباسیتے، ہسپانیہ میں گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 لوگ ہلاک ہو گئے جن میں 2 پائلٹ اور باقی 9 لوگ زمین پر تھے جہاں جہاز گرا-

پس منظر[ترمیم]

لاس لانوس ایئربیس (الباسیتے ایئرپورٹ) نیٹو کے ٹریکٹیکل لیڈرشپ پروگرام (ٹی ایل پی) کے لیے نیٹو کے زیر ہے، نیٹو کے دس رکن ممالک کی ایئر فورس ٹریننگز یہاں منعقد ہوتی رہتی ہیں - جنوری 2015 میں ٹی‌ایل‌پی2015-1 کے دوران میں کئی نیٹو ایئرفورسز کے ایئرکرافٹ نے صف آرائی کی جن میں ہیلینک ایئر فورس کے چار فائٹر ایئرکرافٹ ایف-16 بلاک 50 بھی شامل تھے - جن کی مدد کے لیے نیا انچیالوس ایئرپورٹ کے 111th کومباٹ ونگ کے 41 پائلٹس اور ٹیکنیشنز موجود تھے -[3]

حادثہ[ترمیم]

26 جنوری 2015ء کو ہیلینک ایئرفورس کا ایف-16 فائٹر طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی ایئربیس پر موجود دوسرے طیارے کے اوپر آگرا اس تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے - ہلاک شدگان میں 2 یونانی پائلٹس تھے جو جہاز میں سوار تھے اور بقیہ 8 فرانسیسی فوج کے فوجی تھے جو زمین پر تھے -[2] اس حادثے میں 21 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 شدید زخمی ہوئے-[2][4] 27 جنوری 2015ء کو 1 شدید زخمی فرانسیسی فوجی دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی-[1]

یہ حادثہ 1984ء کے بعد ہسپانیہ میں مہلک ترین فوجی طیارہ حادثہ تھا اس حادثے میں امریکا کا جہاز پہاڑیوں میں جا گرا تھا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے-[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Spain: Death count rises to 11 in military jet crash at base آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bigstory.ap.org (Error: unknown archive URL) Associated Press۔ 27 جنوری 2015. Accessed 27 جنوری 2015
  2. ^ ا ب پ Greek F-16 Fighter Crash in Spain Leaves 10 Dead, 21 Injured Bloomberg News۔ 26 جنوری 2015. Accessed 26 جنوری 2015
  3. "www.airforce.gr"۔ airforce.gr۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2015 
  4. "Fighter jet crash kills 10 in Spain"۔ BBC News۔ 26 جنوری 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2015 
  5. "Worst military air crash since 1984 leaves 10 dead and seven critical"۔ Think Spain۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2015