ابن آدم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یسوع مسیح کے زمانہ میں مومنین بنی یہود ابن آدم اصطلاح سے واقف تھے۔ نبی دانی ایل نے اس کو اپنے صحیفے میں استعمال کیا تھا۔ مقدسین نے دیگر کتب میں بھی ابن آدم کا ذکر کیا تھا جسے خدا تعالٰی بطور مسیح اس جہان میں بھیجے گا۔ مسیحیوں کے مطابق اس اصطلاح کے استعمال سے ایک حقیقی متلاشی کو جان لینا چاہیے تھا کہ یسوع ہی موعود مسیح ہیں جو امت کو ان کے گناہوں سے مخلصی دیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اصطلاح یسوع کے انسانوں سے قریبی تعلق کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ یسوع کا پیشہ نجاری تھا۔ آپ غربا و کم درجہ افراد سے بلا امتیاز ملتے تھے۔ آپ اپنی لاثانی اصل کے باوجود نوع انسانی کے قریبی دوست اور ہمدرد بن کر سچ مچ ابن آدم ٹھہرے۔

حوالہ جات[ترمیم]