اتارا پڈوار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اتارا پڈوار مدھیہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک ہندوستانی سماجی کارکن ہیں جنھیں 2013 میں ناری طاقت پورسکر  ایواڈ سے نوازا گیا۔

زندگی[ترمیم]

اتارا پڈوار مدھیہ  اترپردیش کی رہنے والی ہیں جہاں وہ "پریاس تعلیم سمیتی" کی رہنمائی کرتی ہیں۔  یہ گروہ بیگاس ، گونڈی کے لوگوں اور ابھوجھاریا کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ یہ قبائلی عوام کی غربت ، غذائیت میں کمی اور بیماری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔و1و اتھارا پڈوار نے  پہلے چند بچوں کو پڑھانا شروع کیا اور پھر ان کی یہ  چھوٹی سی  کلاس ایک اسکول میں تبدیل ہو گئی۔ جو "رانی درگاوتی اسکول" کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔و2و  اتارا پڈوار اور ان کی خیراتی تنظیم  لوگوں کو سردی سے بچنے کے لیے"موسم سرما کی کٹس" فراہم کرتی ہے۔ کٹ عموماً گرم کپڑے ، اونی چیزوں اور کمبل پر مشتمل ہوتی ہیں و3واتارا کی پڈوار کو ناری طاقت پورسکر / عورت کی طاقت پورسکر  ایوارڈ   کے لیے منتخب کیا گیا۔و4و  یہ ایوارڈ  انھیں صدر پرنب مکھرجی نے نئی دہلی کے صدارتی محل میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیا تھا۔و5و اس دن مزید چودہ خواتین اور سات اداروں کو اس  اعزاز سے نوازا گیا۔

 میڈیا میں ان کے فلاحی کاموں کو بہت زیادہ اجاگر کیا جاتاہے و7و اور وہ لوگوں میں  اپنے کام کے لیے بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھیں بہت سے  ایوارڈز سے  نوازا گیا ہے۔و8و