احید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احیدﷺ نبی اکرم ﷺ کا ایک صفاتی نام ہے جس کے معنی ہیں دور کرنے والے یعنی آپ اپنی امت کو دوزخ سے دور کرنے والے تھے [1]
قاضی عیاض نے اس نام کو تورات کی طرف منسوب کیا ہے اس نام کی وجہ یوں بیان کی ہے نبی کریم ﷺ اپنی امت کو دوزخ سے بچاتے اور ہٹاتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن عزیز میں میرا نام محمد انجیل میں احمد اور تورات میں احید ہے کیونکہ میں اپنی امت کو دوزخ میں گرنے سے الگ کرتا ہوں ہو اس کو امام ابن عدی اور امام ابن عساکر نے روایت کیا ہے[2] [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسماء النبی الکریم امداد اللہ انور صفحہ 133دار المعارف ملتان
  2. اسماء النبی مفتی محمدعلیم الدین ،صفحہ 67 مظہر علم لاہور
  3. اسماء النبی الکریم صوفی برکت علی لدھیانوی صفحلہ 54 دار الاحسان فیصل آباد