اقبال کلب، کامٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اقبال کلب، کامٹی کی بنیاد 1940ء میں رکھی گئی۔ اس کلب کی بنیاد خلیل احمد چنائی، مختار انصاری، محمد بشیر یوسفی ،محمد صابر نے رکھی۔ اور دیگر اراکین میں یونس افسر، مظفر حسین اور حبیب الرحمٰن تھے۔ 1954ء میں اقبال اسپورٹنگ نے سی وائی ایم ایس بی ڈویزن چمپئن ہوکر اے ڈویزن میں شامل ہوئی اس کلب کے چمکتے ستاروں میں صابر اگروال مدھیہ پردیش سے نیشنل کھیلے تھے۔ 1964ء میں مختار انصاری آل انڈیا اسکول نیشنل کھیلے۔ اس کے علا وہ اس کلب کے ایک کھلا ڑی عبد الحفیظ ‘ محمد صابر ‘صغیر بدر ‘ مختار انصاری،صدرالدین، سخاوت حسین،بشیرالدین فیضی، ممتاز احمد،حسنین ۔

محمد اقبال احمد

کچھ عرصے کے بعد اقبال کلب کے صدر محمد اقبال احمد اور جنرل سکریٹری عبد المجید بابو کو منتخب کیا گیا۔ کڑی محنت کے بعد ان دونوں لوگوں نے کلب کو ترقی دی اوراس کلب کو کا مٹی کی ایک اچھی خاصی ٹیم بنایا۔ ناگپور لیگ کے علا وہ بڑے آل انڈیا ٹورنا منٹ میں صرف شرکت ہی نہیں کی بلکہ اچھے کھیل کا مظاہرہ بھی کیا اورکئی آل انڈیا ٹورنا منٹ میں فتح بھی حاصل کی۔